انگلینڈ میں مبینہ زیادتی کیس میں زیر حراست پاکستانی کرکٹر حیدر علی ضمانت پر رہا

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

انگلینڈ میں مبینہ زیادتی کیس میں زیر حراست پاکستانی کرکٹر حیدر علی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ مانچسٹر پولیس نے حیدر علی کو ایک لڑکی درخواست پر تین اگست کو حراست میں لیا تھا ۔ ضمانت پر رہائی کے باوجود حیدر علی تحقیقات مکمل ہونے تک انگلینڈ نہیں چھوڑ سکیں گے پی سی بی نے حیدر علی کا قومی کرکٹر کا سٹیٹس عارضی معطل کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو گریٹر مانچسٹر پولیس کی جانب سے حیدر علی کے خلاف ایک مجرمانہ تحقیقات کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔
یہ بتایا جارہا ہے کہ 24 برس کے حیدر علی کے خلاف یہ کارروائی تین اگست کو عمل میں لائی گئی مانچسٹر پولیس نے ایک لڑکی کی درخواست پر دو ون ڈے انٹرنیشنل اور 24 ٹی ٹوئینٹی کھیلنے والے حیدر علی کو گراؤنڈ سے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا کہ جب وہ انگلینڈ کے دورے پر گئی ہوئی پاکستان کی ٹیم شاہینز کے نیٹ پریکٹس سیشن میں شریک تھے۔شاہینز اپنا دوری مکمل کرکے وطن واپس پہنچ چکی ہے۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ پاکستان شاہینز کے حالیہ انگلستان دورے کے دوران پیش آیا تھا۔ پی سی بی نے کھلاڑی کی فلاح و بہبود اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے حیدر علی کو مناسب قانونی مدد فراہم کی ہے۔ بورڈ نے برطانیہ کے قانونی طریقہ کار کا احترام کرتے ہوئے تحقیقات مکمل ہونے تک حیدر علی کے قومی کرکٹ سٹیٹس کو فوری طور پر لیکن عارضی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قانونی کارروائی کے اختتام اور تمام حقائق واضح ہونے کے بعد پی سی بی اپنے ضابطہ اخلاق کے تحت مناسب کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ فی الحال بورڈ مزید کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرے گا۔
دریں اثناء حیدر علی کو مانچسٹر پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے معاملہ نے 15 برس پہلے پاکستان کے تین کرکٹرز سلمان بٹ٬ محمد آصف اور محمد عامر کی میچ فکسنگ سکینڈل میں گرفتاری اور سزا کی تلخ یادوں کو سوشل میڈیا پر دوبارہ سے وائرل کر دیا ہے تاہم حیدر علی کا معاملہ پولیس کو درخواست دیئے والی لڑکی کے ساتھ ذاتی نوعیت کا لگ رہا ہے۔

  • Related Posts

    ملتان سے لارا سٹیڈیم:ڈیبیو کرنے والے حسن اور کم بیک سٹار حسین طلعت نے پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں فتح دلوادی

    : محمد ندیم…

    آخری گیند پر جین میگائر کا تاریخی چھکا٬ آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ویمنز انٹرنیشنل ٹی20 سیریز جیت لی

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *