126

انٹرنیشنل ماس ریسلنگ فیڈریشن کے پریزیڈیم اجلاس منعقدہ منگولیا میں پاکستان میں کھیل کی پروموشن کیلئے اقدامات کی پذیرائی ٬ صدر نواب فرقان احمد خان کو اعزازت گفٹ کیے گئے

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نواب فرقان احمد خان نے آرکھنگائی (منگولیا) میں منعقدہ ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2025ء کے دوران انٹرنیشنل ماس ریسلنگ فیڈریشن کے پریزیڈیم اجلاس میں شرکت کی، جس میں دنیا کے 33 ممالک کے اہم عہدیدار شریک تھے ۔ نواب فرقان احمد خان نےپاکستان میں ماس ریسلنگ کے کھیل کو متعارف کروانے ٬ ملک بھر میں ٹیلنٹ کی تلاش ۔تربیت اور مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے مردوخواتین ماس ریسلر کی ایوارڈ یافتہ کارکردگی بارے آگاہ کیا ان پروموشنل اقدامات کو بیحد سراہا گیا۔اور بین الاقوامی یکجہتی کے نشان کے طور پر انہیں اعزازات بھی گفٹ کیے گئے

اس موقع پر نواب فرقان احمد خان نے اظہار تشکر کے اپنے کلمات میں کہا کہا ارخنگائی ایماگ کے گورنر و سینیٹر الیگزینڈر کے اکیموف انٹرنیشنل ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کی طرف سے یہ پذیرائی دراصل روایتی کھیلوں کے ذریعے عالمی اتحاد کی مضبوطی کی علامت ہے، اور میں اپنے اور پاکستانی وفد کی جانب سے دی جانے والی پذیرائی اور مہمان نوازی کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔

 

نواب فرقان خان نے دنیا بھر میں پاکستان کے ماس ریسلنگ ٹیلنٹ کو متعارف کروایا

یادرہے کہ ملتان سے تعلق رکھنے والے نواب فرقان خان پنجاب پولیس میں افسر(سب انسپکٹر) ہیں اور انہوں نے حال ہی میں امریکہ میں منعقدہ ورلڈ پولیس فائر فائٹنگ گیمز کے ریسلنگ مقابلوں میں دو میڈلز (کانسی) جیتے ہیں ۔ نواب فرقان آئی ٹی اور سپورٹس سائنسز مضامین میں زکریا یونیورسٹی ملتان سے ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں انہوں نے باقاعدہ طور پر استاد زمن اکھاڑہ ملتان پر دیسی کشتی کی تربیت استاد حامد خان (رستم پاک و ہند )سے حاصل کی.انٹر یونیورسٹی مقابلوں میں میڈلز جیتے۔ بعد ازاں انہوں نے دنیا میں مقبول غیر روایتی کھیل ماس ریسلنگ کو پاکستان میں متعارف کروانے کا بیڑہ اٹھایا اور اس کھیل کے مرد و خواتین ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں ہونیوالے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی راہ دکھائی اور پاکستان کے ماس ریسلنگ ٹیلنٹ نے خود کو تسلیم بھی کروایا ۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں