
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ملتانی نژاد نوجوان کھلاڑی علی خان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز انڈر 19ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔سکاٹ لینڈ میں جاری آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈکپ یورپین کوالیفائز میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے نیدرلینڈ کو 20رنز سے ہرا کر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا سکاٹ لینڈ کے 237 رنز کے جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 217 سکور پر آل آؤٹ ہو گئی میچ کی خاص بات ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان علی خان کی عمدہ بلے بازی تھی علی خان نے اپنے ڈیبیو میچ میں 41 گیندوں کا سامنا کیا اور 141 کے سڑائیک ریٹ کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 52 رنز بنائے دونوں ٹیموں نے چار چار میچ جیتے ہوئے تھے اور آج فائنل میچ تھا جو سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا۔ آئی سی سی مینز انڈر 19ورلڈکپ اگلے سال زمبابوے اور نمیبیا میں ہو گا.
دریں اثناء علی خان کی پیدائش پاکستان سے باہر ہوئی اور ان کا کرکٹ کیریئر بھی بیرون ممالک کی سرزمین سے جڑا ہوا ہے اور وہ سکاٹ لینڈ انڈر 16 ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں علی خان کے والد محترم ذیشان خان٬ ایک چچا عتیق خان پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں والد ذیشان نے انگلش کاونٹی بھی کھیلی ٬علی خان کے ایک اور چچا خرم خان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں