125

 ملتان سے لارا سٹیڈیم تک: تین برسوں بعد پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آج سے اغاز

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آج 8 اگست سے ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں شروع ہو رہی ہے ۔اس سے قبل ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی آخری سیریز کی میزبانی پاکستان نے تین برس پہلے کی تھی اور یہ تینوں میچز 2022ء میں ملتان میں کھیلے گئے تھے اور پاکستان نے تینوں میچز جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کامیابی اپنے نام کی تھی۔
 پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں آج تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں مدمقابل ہوں گی ۔یہ ڈے نائٹ میچ تاروبا ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے بقیہ دو میچز بھی اسی سٹیڈیم میں10 اور 12 اگست کو ہونگے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اس ون ڈے سیریز سے قبل امریکہ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہیں جو پاکستان نے جیتی تھی۔

پاکستان جیت کیلئے پر عزم ٬ ویسٹ انڈیز اپنے ہوم گراؤنڈ پر آخری تینوں سیریز جیت چکا ہے

پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کررہے ہیں۔محمد رضوان ُپرعزم ہیں کہ پاکستان ٹیم اس سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ تمام کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے لیے تیار اور ُپرجوش ہیں اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی جیت کا موومینثم برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان ون ڈے سکواڈ محمد رضون ( کپتان/ وکٹ کیپر ) سلمان علی آغا۔عبداللہ شفیق۔ ابرار احمد۔ بابراعظم۔ فہیم اشرف۔ حسن علی ۔حسن نواز۔ حسین طلعت ۔ محمد حارث ( وکٹ کیپر ) محمد نواز۔نسیم شاہ۔ شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم پر شامل ہے۔
فخرزمان ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔حسن نواز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں عمدہ کارکردگی کے بعد پہلی بار ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ویسٹ انڈیز شائی ہوپ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ ویسٹ انڈیز نے ہوم گراؤنڈ پر اپنی آخری تین ون ڈے سیریز جیت رکھی ہیں لیکن انگلینڈ می کھیلی گئی آخری سیریز میں اسے تین صفر سے شکست ہوئی تھی۔پاکستان اس وقت ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہے ویسٹ انڈیز کا نمبر دسواں ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ابتک 137 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے 63 جیتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے 71 میں کامیابی حاصل کی ہے3 میچز ٹائی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں