گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر 100 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ منصوبہ کی منظوری

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر 100 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ منصوبہ کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہء گلگت کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ گلگت بلتستان کے لئے 100 میگا واٹ کے پاور پلانٹس کی ایکنیک جلد ہی منظوری دے گا۔ وزیر اعظم کے اعلان کے دو دن کے بعد ہی ایکنیک (ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل) نے گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر 100 میگاواٹ سولر فوٹووولیٹک پاور پلانٹ کے منصوبہ کی منظوری دے دیایکنیک کی منظوری کے بعد اس منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا اس طرح وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا گلگت بلتستان کی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔سی ڈی ڈبلیو پی (سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ) پہلے ہی منصوبے کی منظوری دے چکی ہے اس منصوبے سے استور ، داریل، تنگیر دیامر، گھانچے، غذر، گلگت، ہنزہ، اشکومن ، نگر، روندو ، سکردو اور شگر کے اضلاع مستفید ہو سکیں گے

منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل ٬ 24957 ملین روپے لاگت کا تخمینہ

پہلے مرحلے میں ضلع سکردو کو 18.958 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی دوسرے مرحلے میں ہنزہ، گلگت اور دیامر کے اضلاع کو علی الترتیب 6.005 میگا واٹ ، 28.013 میگا واٹ اور 13.126 میگاواٹ بجلی فراہم ہو گی تیسرے مرحلے میں بقیہ اضلاع کو 16.096 میگاواٹ بجلی فراہم ہو گی اس منصوبے سے سپتالوں اور سرکاری دفاتر کو آف دی گرڈ 18.162 میگاواٹ بجلی دی جائے گی منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا اور اس پر 24957 ملین روپے لاگت آئے گی۔

  • Related Posts

    میپکوکے جنرل منیجر آپریشن انجینئر چوہدری خالد محمود ٬ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کےچیف ایگزیکٹو آفیسر منتخب

    : محمد ندیم…

    ریلویز ہسپتال٬ سکولز ،مسافر و فریٹ ٹرینز، مہمان خانے، خصوصی سیلونز نجی شعبے کے حوالے

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *