
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں سینڈیکیٹ کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے کی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی ، جسٹس ( ریٹائرڈ) الطاف ابراہیم قریشی ، سید علی حیدر گیلانی ( ایم پی اے ) ڈاکٹر امان اللہ ، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار ، ڈاکٹر عثمان سلیم ، ڈاکٹر ساجد طفیل ،رجسٹرار /سیکریٹری اعجاز احمد ، ڈاکٹر فرحت ظفر، جبکہ۔ زاہدہ اظہر ایڈیشنل سیکریٹری ایچ ای ڈی ذیشان ندیم ڈپٹی سیکرٹری فنانس نمائندہ فنانس ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور نمائندہ ایچ ای سی نے آن لائن شرکت کی جس میں مندرجہ ذیل ائٹمز/ منٹس کی منظوری دی گئی ۔3/2024 کا سینڈیکیٹ ،4/2024کا سینڈیکیٹ ،1/2025کا سیلیکشن بورڈ ،2/2024 فنانس اینڈ پلاننگ ،2/2024 اکیڈمک کونسل ، ایڈمن آفیسرز کی ذاتی شنوائی اگلے سینڈیکیٹ میں ،سینڈیکیٹ کمیٹی برائے طلباء وطالبات کی منظوری دی گئی، بی اے/بی ایس سی کیس میں انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی گئی ، رومیسا بتول کا کیس نامنظور کرتے ہوئے مسترد کردیا گیا ۔ڈاکٹر محمد بابر ، ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈاکٹر تسمان پاشا، ڈاکٹر امان اللہ، ڈاکٹر سبطین، ڈاکٹر مرید حسین، ڈاکٹر سفینہ ناز ، ڈاکٹر فقیر محمد، اور اعجاز احمد رجسٹرار کی تعیناتی کی منظوری دی گئی چیئرمین/ڈائریکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری شامل ہے ۔ انجینئر محمد رفیق کو برخاست کر دیا گیا خواجہ طاہر محمود کو الیکٹریکل انجینئرنگ اور امان اللہ کو بزنس میں تبادلہ کردیا گیا ۔ڈائریکٹوریٹ ایچ آر اور پروفیشنل ڈولپمنٹ کا قیام۔ ایڈمشن پالیسی موسم بہار 2025ءکی منظوری اور ایل ایل بی کے طلباء/طالبات کے لیے سٹڈی سنٹر کے قیام کی منظوری دی گئی۔