علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024ء کورس ۔ بی ایڈ کورس کوڈز 8608 اور6997کی فیس ٹو فیس تعلیمی و تربیتی ورکشاپ 13 فروری سے شروع

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024ء میں پیش کئے گئے پروگراموں میں سے بی ایڈ کورس کوڈز 8608 اور6997کی فیس ٹو فیس تعلیمی و تربیتی ورکشاپ 13فروری سے تحصیل جہانیاں، کبیر والہ،میاں چنوں،خانیوال، شجاعباد،جلالپور پیر والہ اور ملتان شروع ہو گی اور 15فروری 2025ءتک جاری رہے گی۔ تمام طلباء و طالبات کو اطلاعی خطوط ان کے ایڈریس پر بھجوا دیئے گئے ہیں تاہم اگر کسی بھی طالب علم کو اطلاعی خطوط نہ ملا ہو تو اپناورکشاپ کااطلاع نامہ ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے سمسٹر بہار 2025ءمیں پیش کئے گئے پروگراموں میں میٹرک (جنرل) ، میٹرک (درس نظامی)، میٹرک اوپن کورسزبرائے دینی مدارس طلبہ،چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ و ڈپلوماز،ایف اے (جنرل)، ایف اے (درس نظامی)،آئی کام،ایف اے اوپن کورسز برائے دینی مدارس طلبہ کے داخلہ جات 5مارچ 2025 تک لیٹ فیس جبکہ ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی،بی ایس /ایم اے /ایم ایس سی کی بنیاد پر بی ایڈ ٹیچر ٹریننگ پروگرام (چار سالہ،اڑھائی سالہ اورڈیڈھ سالہ)،،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری کی بنیاد پر بی ایس پروگرام(چار سالہ، اڑھائی سالہ اوردو سالہ)،بی بی اے(چار سالہ،اڑھائی سالہ اوردو سالہ)،پوسٹ گریجویٹ ڈپلوماز، بی اے جنرل (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)،بی کام (ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)، بی اے اوپن کورسز برائے دینی مدارس طلبہ کے لیے داخلہ جات 17فروری 2025تک جاری رہیں گے جبکہ پہلے سے جاری طلباء وطالبات اپنا داخلہ 24 فروری تک بھجوا سکتے ہیں۔ تمام طلباء و طالبات داخلہ فیس الائیڈ بینک لمٹیڈ،مسلم کمرشل بینک لمٹیڈ، فرسٹ وویمن بینک لمٹیڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کی کسی بھی برانچ یاجاز کیش،ایزی پیسہ،اور یو پیسہ کے ذریعے بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کے تمام پراسپیکٹس یونیورسٹی ہذا کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔داخلہ جات کے بارے میں مزید معلومات فون نمبر061-9220201 ۔ 61-9330410 سے بھی لی جا سکتی ہیں۔

  • Related Posts

    سکول آف اکنامکس بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے ڈائریکٹر شپ کی اہم ترین سیٹ خالی۔تدریسی اور انتظامی امور کی انجام دہی عدم تسلسل کا شکار۔

    :محمد ندیم قیصر…

    اخوت فاؤنڈیشن کا بلاسود قرضہ مشن 25 ہزار سے شروع کیا گیا ۔ 62 لاکھ افراد مستفید ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب ۔زکریا یونیورسٹی میں سوشل انٹر پرینیئور شپ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کا بھی خطاب ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *