نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی اور بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی، اسلام آباد اور بہاءالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان کے مابین ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر ورکشاپس، سیمینارز اور تعلیمی وفود کے تبادلے کو فروغ دیں گے، جس سے علمی و تحقیقی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔

مفاہمتی یادداشت پر نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید ندیم اور بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری نے دستخط کیے۔ اور دونوں اداروں کے مابین اس اقدام کو تعلیمی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

دریں اثناء ساؤتھ پنجاب کے کوآرڈینیٹر کے لیے پروفیسر ڈاکٹر صہیب قدوس کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے، جنہیں دونوں اداروں کے مابین تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کا ٹاسک دیا گیا یے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالصہیب قدوس نے کہا کہ رحمت اللعالمین و خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اتھارٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا جانا اہم ذمہ داری اور اعزاز ہے اس ذمہ داری کو نبھانے کیلئے وہ اپنی تمامتر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

 

  • Related Posts

    پنجاب میں پہلی مرتبہ ڈسپلن، کلاس روم، لیب اور معیار تعلیم کی بنیاد پر ”سکول آف منتھ“ایوارڈ دینےکا فیصلہ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پنجاب کے سکولوں میں 46 ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے اور ان سرپلس اساتذہ کی وجہ سے صوبہ کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہونےکا انکشاف۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *