ہیپاٹائٹس سی فری پاکستان کے لئے 68 ارب روپے مختص ۔وفاقی و صوبائی حکومتوں اور تمام سٹیک ہولڈرز مربوط لائحہ عمل اپنانے پر زور۔ گلگت بلتستان میں تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کو ملک بھر میں وسعت دینےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں وزیر اعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام کے پائلٹ پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک میں اس بیماری کے اثرات سے نبردآزما ہونے کے لئے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے اس ضمن میں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نمایاں معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیپا ٹائٹس یونٹ ابتدائی طور پر پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں قائم کیا گیا تھا اور بعد میں اس کا دائرہ دوسرے سرکاری ہسپتالوں تک پھیلایا گیا جہاں مریضوں کو سو فیصد علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

ء2018 میں ہیپا ٹائٹس فری پاکستان پروگرام بند کر دیا گیا۔ اب وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں دوبارہ سے فعال۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ 2018ء میں جب نئی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو یہ پروگرام بند کر دیا گیا تاہم میں نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے فوراً بعد یہ پروگرام دوبارہ شروع کیا اور اب یہ پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں فعال ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر حصوں کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے ہیپاٹائٹس سی کا بہت جلد ملک سے مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے پھیلاﺅ کے پیش نظریہی وقت ہے کہ اس پر موثر انداز میں قابو پانے کے لئے کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد میں جناح میڈیکل سینٹر قائم کر رہی ہے جو صحت عامہ کے شعبہ میں پاکستان کا جانزہاپکنز ہسپتال ثابت ہوگا۔

پائلٹ پراجیکٹ کے تحت دو یونین کونسلوں میں 14ہزار افراد کی سکریننگ قابل تحسین۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہیپا ٹائٹس سی بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی پروگرام کی کامیابی پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان کوارڈینیشن کا نمونہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت 2029ء تک اس مرض کے خاتمے کے لئے پر امید ہے۔ وزیراعظم کا ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا پروگرام نہ صرف لاکھوں جانیں بچائے گا بلکہ ملک کی معاشی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملک سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے وزیراعظم کے وژن کو سراہتے ہوئے انہیں 2030ء تک ملک سے اس مرض کے کامیابی سے خاتمے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ نے کہا کہ ان کا ادارہ اس بیماری کے مکمل خاتمے کے لئے اس پروگرام کی حمایت میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔انہوں نے پائلٹ پروگرام کے حوالے سے فوری اقدام اور شاندار قیادت پر گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی حکومتوں اور صحت کے محکموں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت دو یونین کونسلوں میں 14ہزار افراد کی سکریننگ قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے ڈبلیوایچ او کی ٹیکنکل اور آپریشنل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کی ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر سعید اختر نے بتایا کہ اس پروگرام کے لئے 68 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے پائلٹ پراجیکٹ میں تعاون کرنے والوں میں شیلڈز تقسیم کیں جن میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر صحت مصطفیٰ کمال، وزیر مملکت برائے صحت مختار بھرتھ، نادرا کے چیئر مین، پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور دیگرشامل تھے

  • Related Posts

    عالمی یوم صحت بارے ویمن یونیورسٹی ملتان میں کمسن لڑکیوں کی شادی اور قوانین پر عملدرآمد بارے سیمینار

    سدرہ فاروق (ملتان)…

    ممنوعہ۔ جعلی یا زائد المیعاد ادویات کی روک تھام میں عوام خود بھی اپنا موثر و فعال کردار ادا کریں۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد سلیم اللّٰہ

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *