
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
مون سون بارشوں کے دوران امدادی کارروائیوں بارے ہائی الرٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ریسکیو پنجاب کے مطابق اس وقت جہلم فلیش فلڈ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے6 ریسکیو بوٹس 50 سے زائد ریسکیورزکے ساتھ ڈھوک شاہ عارف، سوہاوہ، ڈھوک بدر٫ رسول پور، چک محمدہ، بھمپر ولیج میں رسیکیو آپریشن جاری ہے،
جہلم فلیش فلڈ سے 57 لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہےمیانولی، راولپنڈی، چکوال، اٹک،ڈی جی خاں،رحیم یار خان،راجن پور،لیہ میں ریسکیو ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں
پنجاب بھر میں آٹھ سو سے زائد ریسکیو بوٹس 15ہزار ریسکیورز مون سون اور فلڈ اپریشن کیلئے ہائی الرٹ تیار ہیں۔ریسکیو پنجاب نے مجموعی طور پر 129 ایمرجنسیز میں 198 لوگوں کو ریسکیو کرتے ہوئے ہاسپٹل منتقل کیا گیااب تک پنجاب بھر کے مخدوش سیلابی علاقوں سے 641 لوگوں اور 176 اینیمل کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔