
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجینڈز سیزن ٹو کا انگلینڈ میں آغاز ہو گیا ۔ پاکستان سمیت دنیا کی چھ ٹاپ ممالک کی ٹیموں کی طرف سے ماضی کے سٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ورلڈ چیمپئن شپ آف ز لیجنڈز میں شرکت کر رہی ہیں۔ گزشتہ برس کی رنر اپ پاکستان چیمپئن ز ٹیم اپنے جیت مشن کا آغاز انگلینڈ چیمپئن ز کے خلاف برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں کریں گے۔تاہم تمام نگاہیں ایک بار پھر بڑے پاک بھارت مقابلے پر جمی ہوئی ہیں جو 20 جولائی کو ایجبسٹن میں شیڈولڈہے۔
پاکستان نے سیزن ٹو کے لیے اپنے سکواڈ کی بھی تصدیق کر دی ہے، جس میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مصباح الحق اور یونسخان جو گزشتہ سال کے سکواڈ کے اہم رکن تھے اس بار ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین عمر امین پہلی بار ورلڈ چیمپئن ز آف لیجنڈز کیلئے پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس سال کے سکوڈ میاں سابق کپتان سرفراز احمد، میڈیم پیسر رومان رئیس اور مڈل آرڈر بیٹر عمر امین کو شامل کیا گیا ہے۔ایک اور اہم تبدیلی قیادت میں آئی ہے، شاہد آفریدی کی کپتانی سے دستبرداری کے بعد اوپننگ بلے باز آل راؤنڈر محمد حفیظ اس بار پاکستان چیمپئن ز کی کپتانی سنبھال رہے ہیں۔پاکستان چیمپئنز کا ورلڈ چیمپئن ز لیجنڈز سیزن ٹو کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں محمد حفیظ (کپتان)، شعیب ملک، صہیب مقصود، عمر امین، شرجیل خان، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہد آفریدی، آصف علی، عامر یامین، وہاب ریاض، رومان رئیس، سہیل تنویر، اور سہیل خان شامل ہیں۔