پاکستان نے سکواش کا انڈر 23 ورلڈ ٹائٹل جیت لیا نور زمان عالمی چیمپئن بن گئے

محمد ندیم قیصر (ملتان)

پاکستان نے سکواش کا انڈر 23 ورلڈ ٹائٹل جیت لیا نور زمان عالمی چیمپئن بن گئے۔کراچی میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل مقابلے میں نور زمان نے مصر کے کریم الترکی کو 2-3 سے شکست دی۔فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نور زمان کا کہنا تھا کہ فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔جو محنت کی اس کا نتیجہ سامنے آیا۔
ویمنزایونٹ کے فائنل میں مصر کی ٹاپ سیڈ فیروز ابوالخیر ایک آسان مقابلے کے بعد ہانک کانگ کی سیڈ 4 چان سن یو کو 3-0 سے ہرا کر ویمنز ایونٹ کی چیمپئن بن گئیں۔

دونوں فاتحین نے گولڈ میڈل اور وننگ ٹرافی کے ساتھ فی کس 5250 ڈالرزکی انعامی رقم حاصل کی۔ ایونٹس کے رنر اپ کھلاڑیوں کو سلور میڈلز کے ساتھ فی کس 3450 ڈالرز کا انعام دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن نور زمان کو پاکستان کے وزیرِاعظم و صدرِمملکت کی مبارکباد۔تہنیتی پیغامات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نور زمان نے اپنے کھیل سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ۔پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ انشاء اللہ ، پاکستان اسکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔

صدرِمملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نور زمان نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا۔ نور زمان نے اسکواش کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا۔مستقبل میں نُور زمان کی مزید کامیابیوں کیلئے پرامید اور کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“ویل ڈن نور زمان۔ قوم کو آپ پر فخر ہے۔ “چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی نور زمان کو مبارکباد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

“ویل ڈن نور زمان۔ قوم کو آپ پر فخر ہے۔ “چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر نور زمان کو مبارکباد دی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نور زمان نے اپنی محنت سے پاکستان کا نام روشن کیا اور نور زمان کی فتح پاکستان کی جیت ہے۔نور زمان کے کوچز اور والدین کو بھی دلی مبارک باد دیتا ہوں۔نور زمان جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بطور نمائندہ صدر مملکت آصف علی زرداری شرکت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ بطور نمائندہ صدر مملکت آصف علی زرداری شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سکواش کی تاریخ میں پہلی بار انڈر 23 ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئندہ ہے۔پاکستان میں انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی باعثِ فخر ہے۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن کا شکریہ کہ پاکستان پر اعتماد کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سکواش پاکستان کا تاریخی ورثہ۔ انڈر 23 ورلڈ ٹائٹل کی جیت سنہرےدور واپسی کی شروعات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سکواش پاکستان کا تاریخی ورثہ۔ انڈر 23 ورلڈ ٹائٹل کی جیت سنہرےدور واپسی کی شروعات ہے ،پاکستان ایئر فورس نے سکواش کے فروغ میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو سندھ حکومت کی مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ، ڈی ایچ اے اور دیگر اداروں کی معاونت قابلِ ستائش ہے۔پاکستان اور سندھ سکواش فیڈریشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کا عالمی معیار کے ایونٹ کی میزبانی میں اہم کردار ہے۔
انہوں نے چیمپئن ز اور تمام کھلاڑیوں کو متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایونٹ میں شریک ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو سندھ حکومت کی مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی۔

 

  • Related Posts

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار تیسری جیت حاصل کی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *