بھیک مانگنے، غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے پاسپورٹ کے نئے قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ

محمد ندیم قیصر (ملتان)

بھیک مانگنے، غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے پاسپورٹ کے نئے قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سخت اقدامات اور اپ گریڈ شدہ نظام عالمی امیج کو بہتر بنائیں گے اور خدمات کو ہموار کریں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق اعلان کیا کہ بھکاری اور غیر قانونی امیگریشن کے بڑھتے ہوئے مسائل کو روکنے کے لیے پاسپورٹ کے نئے ضوابط متعارف کرائے جا رہے ہیں، اس اقدام کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی شبیہ کو بحال کرنے کے لیے ایک قدم کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی سفارشات کے مطابق نئی پالیسی کو نافذ کرنے کے لیے ضروری تمام قانونی طریقہ کار کو تیزی سے حتمی شکل دینے پر زور دیا گیا۔ بیرون ممالک سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کے پاسپورٹ کو بلاک کرنے کے لیے سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں زور دیا گیا کہ نئے قوانین عالمی برادری کو پاکستان کے ذمہ دارانہ سفر اور امیگریشن کے انتظام کے عزم کے بارے میں مثبت پیغام دیں گے

  • Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان شٹل ٹرین چل پڑی۔ ڈیرہ غازی خان میں افتتاحی تقریب۔ وفاقی وزراء حنیف عباسی اور اویس لغاری بھی شریک

    :محمد ندیم قیصر(ملتان)…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *