پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی٬ کپتان اور آفریدی نے میچ فیس بھی سیلاب متاثرین کے نام کر دی٬ قومی ویمنز ٹیم اور آفیشلز کے ایشیاء کپ کیلئے نیک خواہشات

 

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی سیلاب متاثرین کے نام کر دی٬ کپتان سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی نے سیریز کے تمام میچوں کی فیس بھی فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا ٬ کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم مشکل کی گھڑی میں مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں٬سب کو ایک ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے٬

لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے٬قوم سے اپیل ہے کہ وہ فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز جیتنے پر پاکستان وویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی مبارک باد

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز جیتنے پر پاکستان وویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی مبارک باد پیش کی ہے٬اسسٹنٹ فاسٹ باولنگ کوچ جنید خان،شوال ذوالفقار. سیدہ عروب شاہ اور رامین شمیم کا ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

جنید خان نے کہا کہ ویلڈن پاکستان ٹیم۔ ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنا ایشیا کپ کی تیاری تھی۔ پلیئرز بہت اچھا کھیلے۔ ایشیا کپ میں بہت کانفیڈنس ملے گا٬امید ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ میں بھی ایسی پرفارمنس دے گی۔

شوال ذوالفقار نے کہا کہ افغانستان کے خلاف پاکستان ٹیم خصوصا محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا٬ ایشیا کپ کے لیے پاکستان اچھی تیاری میں نظر آرہا ہے٬ امید ہے کہ پلیئرز ایشیا کپ میں اچھا کھیلیں گے۔پاکستان ٹیم کے لئے گڈ لک

سید عروب شاہ نے کہا کہ محمد نواز نے بہت اچھی باولنگ کی٬امید ہےکہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ میں بھی اسی طرح کی کارکردگی دکھاۓ گی اور پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

رامین شمیم نے کہا کہ فائنل میچ میں کم ٹارگٹ کو ہمارے باؤلرز نے بہت اچھے سے ڈیفینڈ کیا٬اگلا ہدف ایشیا کپ ہے اس کے لیے پاکستان ٹیم کو میری طرف سے آل دی بیسٹ۔

  • Related Posts

    ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے عرب کے دلکش صحرائی میدانوں پر شروع٬پاکستان پہلے میچ میں12 ستمبر کو عمان کے خلاف مدمقابل

    : محمد ندیم…

    بیٹنگ میں ناکام محمد حارث کی شاندار کیپنگ کا سہ ملکی چیمپئن ٹرافی جیتنے میں اہم ترین کردار: کپتان سلمان علی آغا نے مکمل حمایت کردی

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *