پاک ترکیہ سربراہان مملکت کی استنبول میں ملاقات:پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ترک عوام سے اظہار تشکر ۔طیب اردگان کا پاک فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاک ترکیہ سربراہان مملکت کی استنبول میں ملاقات کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ترک عوام سے اظہار تشکر کیا گیا۔طیب اردگان کا پاک فیلڈمارشل عاصم منیر کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔اس ملاقات بارے موصولہ مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو مزید تقویت دینے اور علاقائی امن، پائیدار ترقی اور اپنے عوام کی مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے استحکام پر زور دیتے ہوئے جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ترکیہ حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اسے پاکستان کے لیے اطمینان اور طاقت کا باعث قرار دیا۔ اس امر کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ دورے کے آغاز پر ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف جو ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچے ہیں، نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے پرتپاک اور خوشگوار ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا جو مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ ویژن سے عبارت ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف جن کےہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے،نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ترکیہ حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ترکیہ کے اصولی موقف اور پاکستان کے لیے ترک عوام کی خیر سگالی کی بھرپور حمایت کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے نہایت تسکین اور طاقت کا باعث قرار دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم ، حوصلے ، قربانی کے جذبے اور پاکستانی عوام کی پرعزم حب الوطنی پر روشنی ڈالی جس کا مظاہرہ بے مثال انداز میں ہوا جس نے مادر وطن کے دفاع میں” معرکہ حق” اور آپریشن” بنیان مرصوص ” میں پاکستان کی شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےخاص طور پر مشترکہ منصوبوں اورقابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، زراعت سمیت باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں کو دو طرفہ سرمایہ کاری میں اضافہ کے کلیدی ذریعے کے طور پر اجاگر کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا ایک جامع جائزہ لیا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 13 فروری 2025ء کو اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے 7ویں اجلاس کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا ۔دوطرفہ امور کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ایردوان نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 غزہ میں فوری جنگ بندی اور متاثرہ فلسطینی آبادی تک بلارکاوٹ انسانی رسائی کی فراہمی پر زور ۔

پاک ترکیہ سربراہان ملاقات غزہ میں فوری جنگ بندی اور متاثرہ فلسطینی آبادی تک بلارکاوٹ انسانی رسائی کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے جموں و کشمیر کے تنازع سمیت ایک دوسرے کے بنیادی تشویش کے معاملات پر اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ فلسطینی آبادی تک بلا رکاوٹ انسانی رسائی کا مطالبہ کیا۔ملاقات پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، پائیدار ترقی اور اپنے لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی پاکستانی وفد کا حصہ تھے۔ بعدازاں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ترک صدر طیب اردگان سے خصوصی تعارف کروایا اور طیب اردگان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایکس پوسٹ۔ ترک صدر سے ملاقات ۔ دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی فروغ کا خصوصی ذکر۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر طیب اردگان کے ساتھ خصوصی ملاقات کے بعد اظہار تشکر کے لیے ایکس پوسٹ کا سہارا لیا انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی پرعزم حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا کثیر جہتی دوطرفہ روابط بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ۔ ڈیجیٹل میڈیا پیج ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ استنبول میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ میں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی پرعزم حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا جس کے نتیجے میں الحمدللہ،پاکستان کی زبردست فتح ہوئی۔ پاکستانی عوام کی جانب سے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے لیے تشکر کے جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ملاقات میں اپنی کثیر جہتی دوطرفہ روابط بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور بھائی چارے اور تعاون کے ان غیر متزلزل رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

  • Related Posts

    پاک بنگلہ دیش ٹی20 سیریز آج سے شروع ۔تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول۔ چیمپئن ٹرافی کی رونمائی۔ ٹیموں کا جاندار کھیل پیش کرنے کا عزم۔

    :محمد ندیم قیصر…

    ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن ایکس کی ڈریم الیون کی قیادت کا تاج چیمپئن شاہین آفریدی کے سر سج گیا۔ دسویں ایڈیشن کے بیسٹ پرفارمرز سکواڈ میں شامل۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *