ایف بی آر کے قوانین ظالمانہ قرار دے کر ایوانِ تجارت و صنعت ملتان نے احتجاج کی کال دے دی:صدر میاں بختاور شیخ کا ایس جی نیوز اور ویب سائٹ کیلئے خصوصی انٹرویو

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ایوانِ تجارت و صنعت ملتان نے وفاقی بورڈ آف ریونیو کے حالیہ ٹیکس قوانین کو ظالمانہ قرار دے کر کل 14 جولائی بروز سوموار کو بھرپور احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی ۔ یہ احتجاج کل بعد سہ پہر چار بجے چیمبر آف کامرس ملتان کے سامنے کیا جائے گا اور ریلی بھی نکالی جائے گی۔اس مظاہرے میں مختلف تاجر تنظیمیں، ایکسپورٹرز، امپورٹرز، صنعتی اداروں کے نمائندگان، مارکیٹوں اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سمیت تاجر برادری بڑی تعداد میں شریک ہوگی۔دریں اثناء ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے ایف بی آر کے ٹیکس قوانین کو ظالمانہ قرار دینے کے اپنے بیانیہ ۔ اور احتجاجی کال کے مضمرات بارے کے حوالے سے ایس جی نیوز اور ایس جی ویب سائٹ کو خصوصی انٹرویو دیا جس کی تفصیلات بیان کی جارہی ہیں۔ میاں بختاور تنویر اے شیخ نے کہا کہ کہ ایف بی آر کی جانب سے نافذ کردہ قوانین 37 اےاے،21 ایس ،ڈیجیٹل انوائسنگ،ای بلٹی جیسے اقدامات نے کاروباری برادری کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوانین نہ صرف غیر منطقی اور غیر منصفانہ ہیں بلکہ تاجروں، صنعت کاروں اور چھوٹے کاروباری افراد پر براہِ راست ظلم کے مترادف ہیں۔میاں بختاور تنویر شیخ نے واضح کیا کہ ان قوانین کے خلاف ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اضطراب کا شکار ہو چکی ہے اور احتجاج در احتجاج کا سلسلہ چل نکلا ہے ملتان میں کل 14 جولائی کو احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

ظالمانہ ٹیکس قوانین کے خلاف بزنس کمیونٹی متحد۔ اہم مقامات پر سیاہ پرچم لہرانے کا اعلان۔

میاں بختاور تنویر شیخ نے واضح کیا کہ ظالمانہ ٹیکس قوانین کے خلاف بزنس کمیونٹی متحد ہے اور احتجاج کے دوران اہم مقامات پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے شہر کے تمام اہم بازاروں، مارکیٹوں، چوراہوں، فلائی اوورز، داخلی دروازوں، اور دیگر مرکزی مقامات پر احتجاجی بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔ ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کی عمارت پر بھی مذمتی بینرز لگائے جائیں گے اور سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے تاکہ حکومت کو واضح پیغام دیا جا سکے۔انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج اور ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور شرکت کریں اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج صرف ٹیکس قوانین کے خلاف نہیں بلکہ کاروباری طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہے۔میاں بختاور تنویر شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان ظالمانہ ٹیکس پالیسیوں کا خاتمہ کیا جائے اور کاروباری برادری کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ ملک میں اقتصادی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور معاشی استحکام ممکن ہو سکے۔

  • Related Posts

    ایف بی آر کے نئے قوانین مسترد، ملک گیر سطح پر کاروباری تنظیموں کی مشترکہ جدوجہد کا اعلان

    :محمد ندیم قیصر…

    زرعی پیدوار میں اضافے اور زرعی اصلاحات کیلئے جامع لائحہ عمل طلب ۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *