جیولین تھرو میں ریکارڈ ساز اولمپکس گولڈ میڈلسٹ اور ورلڈ رینکنگ نمبر فور ارشد ندیم نے عالمی مقابلوں کی تیاری کیلئے پاکستان کے گرم حبس زدہ موسم کو غیر موزوں قرار دے دیا

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

جیولین تھرو میں ریکارڈ ساز اولمپکس گولڈ میڈلسٹ اور ورلڈ رینکنگ نمبر فور ارشد ندیم نے عالمی مقابلوں کی تیاری کیلئے پاکستان کے تازہ ترین گرم موسمی حالات کو غیر موزوں قرار دے دیا۔ ارشد ندیم جنہوں نے حال میں ایشیاء کا جیولین تھرو گولڈ میڈل بھی جیتا ہے وہ آج کل ورلڈ ایتھلیٹکس کیلئے لاہور میں تیاری کر رہے ہیں تاہم انہوں نے لاہور کے حبس زدہ موسم کو تیاری میں رکاوٹ قرار دے دیا اور کہا کہ ان کی خواہش اور کوشش ہے کہ وہ کسی غیر ملکی مقام پر ٹریننگ کر سکیں ۔سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق ارشد ندیم نے میانچنوں میں اپنے آبائی گاؤں میں عالمی معیار کے ایتھلیٹکس ٹریک کی تیاری پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ٹریک پر وہ خود پاکستان کیلئے نیا ٹیلنٹ تلاش اور تربیت دیں گے۔ انہوں نے اسلام آباد میں اپنے نام سے جدید ایتھلیٹکس سٹیڈیم کی تیاری کو اپنے لیے حوصلہ افزاء قرار دیا اور کہا کہ اس سے انہیں اپنے کارنامہ پر فخر کا احساس دوبالا ہوا ہے۔

ارشد ندیم کی بیرون ملک تربیت کے حق میں حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئیں گے:کوچ سلمان بٹ۔

پاکستان کے جیولین تھرو ہیروارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ نے ارشد ندیم کی بیرون ملک تربیت کرنے کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ اس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم۔اگلے اولمپکس میں بھی ان شاءاللہ حصہ لیں گے مگر فی الحال اگلے اولمپکس ہونے میں تین ساڑھے تین سال باقی ہیں اس دوران ورلڈ اولمپکس اور دیگر اہم بین الاقوامی مقابلے ہونا ہیں جس کیلئے تسلسل کے ساتھ تیاری کرنا ہو گی۔دریں اثناء ورلڈ ایتھلیٹکس کی رینکنگ رپورٹ کے مطابق ارشد ندیم 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ رینکنگ ایونٹس میں عدم شرکت کی وجہ سے ارشد ندیم کی رینکنگ میں بہتری نہیں ہوئی۔ارشد نے رواں سال صرف ایک مقابلے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے 86.40 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔بھارت کے نیرج چوپڑا 1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز اور جرمنی کے جولین ویبر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ارشد ندیم ستمبر میں ورلڈ چیمپیئن شپ سے قبل مزید دو سے تین بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے، جس سے ان کی رینکنگ میں مزید بہتری کی امید ہے۔یاد رہے ارشد ندیم نے گزشتہ سال پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو سے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔

  • Related Posts

    پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 78 واں اجلاس، 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری، پی ایس ایل کے دس سالہ انعقاد کو خراج تحسین

    :محمد ندیم قیصر…

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز2025ء کا 18جولائی سے انگلش میدانوں پر آغاز۔ شاہد آفریدی پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *