پاک بنگلہ دیش ٹی20 سیریز آج سے شروع ۔تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول۔ چیمپئن ٹرافی کی رونمائی۔ ٹیموں کا جاندار کھیل پیش کرنے کا عزم۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز پر ٹی20 انٹرنیشنل سیریز آج 28 مئی سے شروع ہو رہی ہے۔تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول کیے گئے ہیں ۔ چیمپئن ٹرافی کی رونمائی۔ ٹیموں کا جاندار کھیل پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں 28 ، 30 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج 28 مئی بدھ کی شب قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔سیریز کے اگلے دونوں میچز بھی قذافی اسٹیڈیم میں 30 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔تینوں میچز رات آٹھ بجے شروع ہوں گے۔پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔ بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان لٹن داس ہیں۔بنگلہ دیش ٹیم نے 2020ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے جن میں سے تین پاکستان نے جیت لیے تھے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔دریں موجودہ سیریز کے آغاز سے ایک روز قبل دونوں ٹیموں کے سکواڈز نے گزشتہ شام قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں تین گھنٹے تک نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔قومی کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ , باولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی ۔نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ ایکسرسائز بھی کی ۔کوچز نے بیٹرز کے ساتھ ساتھ باولرز کو بھی بیٹنگ کی پریکٹس کروائی بیٹرز نے پاور ہٹنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

پاک بنگلہ دیش سکواڈز کا جائزہ لیا جائے تو سیریز کے آغاز سے ایک روز قبل پاکستان کے سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کی جگہ عباس آفریدی کو کال کر لیا گیا ہے۔ سلمان علی آغا کی قیادت میں کھیلنے والے سکواڈ میں شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، عباس افریدی جونیئر، عباس آفریدی ۔ نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب پر مشتمل ہے۔مدمقابل بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت لٹن داس کریں گے کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے نام حسن محمود ،محمد تنویر اسلام ،پرویز حسین اور تنظیم حسن ثاقب ۔ تنزید حسن ، شمیم حسین،جاکر علی ،مہدی حسن ہیں۔

پانچ رکنی کمنٹری پینل کا اعلان ۔سابق پی سی بی سربراہ رمیز راجہ بھی شامل۔ زینب عباس پریزینٹر ہوں گی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لیے پانچ رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل اور رمیز راجہ، ٹیسٹ کرکٹر بازید خان، بنگلہ دیش کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اطہر علی خان اور مائیک ہیز مین شامل ہیں۔ زینب عباس سیریز کی پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گی۔سیریز کے میچز پاکستان میں اے اسپورٹس اور ٹین سپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے جبکہ میچز پاکستان میں تماشا اور ٹیپمیڈ پر بھی براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ 24 مکمل ہائی ڈیفینیشن کیمرے پی سی بی کے براڈکاسٹ پارٹنرز کے ذریعے پوری دنیا میں لائیو ایکشن پیش کریں گے۔ بین الاقوامی ناظرین کے لیے کرک بز (مشرق وسطی اور شمالی افریقہ ) ٹی سپورٹس (بنگلہ دیش) ٹیپمیڈ ( بنگلہ دیش) اے آر وائی ( برطانیہ ) ڈائیلاگ (سری لنکا) سپر اسپورٹس (افریقہ) اور ولو ٹی وی (شمالی امریکہ) بین الاقوامی سطح پر میچز نشر کریں گے۔

 میچ آفیشلز کا اعلان ۔سری لنکا کے مدو گالے میچ ریفری مقرر ۔ امپائرنگ پینل کا تعلق پاکستان سے ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئینٹی میچوں کی سیریز جو آج 28 مئی سے شروع ہو رہی ہے اس سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مدوگالے میچ ریفری ہوں گے امپائرنگ پینل میں شامل پانچوں امپائرز کا تعلق پاکستان سے ہے۔ آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہونگے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے ۔فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہونگے ۔احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے۔ آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے۔ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہونگے۔

شائقین کیلئے ایس او پیز جاری ۔نسلی امتیاز یا سیاسی نعرے بازی یا بینرز لہرانے پر پابندی۔ ٹکٹ مالیت اور خریداری مراکز کی تفصیلات ۔

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے میچز سے سٹیڈیم میں لطف اندوز ہونیوالے شائقین کو آئی سی سی کے مقرر کردہ ایس او پیز کو فالو کرنا ہو گا جس کے مطابق نسلی امتیاز سیاسی نعرے بازی کرنے ۔بینرز لہرانے پر پابندی ہو گی ۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے آغاز پر شائقین کی رہنمائی کیلئے ٹکٹ کی مالیت اور خریداری مراکز کی تفصیلات جاری کی ہیں۔جن کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز کے لیے ٹکٹیں ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فروخت کے لیے موجود ہیں ۔ شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے، پی سی بی کے مطابق میچز کے لیے ٹکٹ کی مناسب مالیت مقرر کی گئی ہے۔جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے سے دستیاب ہیں۔ گیلری کے ٹکٹ 2000 روپے میں مل سکیں گے۔ قذافی سٹیڈیم میں جنرل انکلوژرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔فرسٹ کلاس انکلوژرز (عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز) 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔پریمیم انکلوژرز (راجاس اور سعید انور) شائقین کے لیے 400 روپے میں دستیاب ہوں گے۔وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔جناح اینڈ پر ماجد خان اور ظہیر عباس (وی وی آئی پی انکلوژرز) اور اقبال اینڈ پر وقار یونس اور وسیم اکرم (وی وی آئی پی انکلوژرز) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 2,000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔شائقین 2,000 روپے میں گیلری ( ہاسپٹیلٹی باکس ) سے بھی میچ دیکھ سکتے ہیں۔اپنے کرکٹ سٹارز کو دیکھنے کے خواہشمند شائقین ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔شناختی کارڈ بھی ہمراہ لانے کیلئے کہا گیا ہے۔

  • Related Posts

    مظفرگڑھ کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تیاری پر طلباء و اساتذہ سراپا احتجاج۔ کالج کی شناخت برقرار رکھنے کا مطالبہ کردیا ۔

    ::محمد ندیم قیصر…

    ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن ایکس کی ڈریم الیون کی قیادت کا تاج چیمپئن شاہین آفریدی کے سر سج گیا۔ دسویں ایڈیشن کے بیسٹ پرفارمرز سکواڈ میں شامل۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *