الحمد للّٰہ پاکستان ایٹمی طاقت ۔۔ 27 ویں سالگرہ اندرون وطن اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

الحمد للّٰہ پاکستان ایٹمی طاقت ۔۔ 27 ویں سالگرہ اندرون وطن اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی۔ جماعت اسلامی یوم تکبیر پر پاکستان کو بیمثال جوہری طاقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنیوالے قومی سائنسدانوں کی پیشہ وارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور یوم تکبیر کو یوم عبد القدیر کا بھی عنوان دے دیا۔ یوم تکبیر پر دن کا آغاز نماز فجر میں وطن عزیز کی سالمیت س استحکام ۔ امن و آشتی اور خوشحالی کی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔گرمیوں کی چھٹیوں کا پہلا دن ہونے کے باوجود تعلیمی ادارے دو گھنٹے کھلے رہے اور یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی والوں نے ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے الگ الگ تقریب کا انعقاد کیا۔ کیک کاٹے گئے۔ پیپلز پارٹی والوں نے اپنی تقاریب میں پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا بانی قرار دیا اور کہا کہ 70 ء کی دہائی میں ذوالفقار علی بھٹو نے وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کیا۔ ن لیگ کی تقاریب میں یہی مؤقف رہا کہ میاں محمد نواز شریف سیاسی بصیرت اور نڈر شخصیت کی بدولت 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے ہو پائے اور پاکستان نے دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ جماعت اسلامی نے پاکستان کی 27 ویں ایٹمی قوت سالگرہ مناتے ہوئے اس کا کریڈٹ پاکستان کی باصلاحیت سائنسدان کمیونٹی کو دیا اور کہا کہ اہلیان پاکستان بالخصوص اور عالم اسلام بالعموم سب مبارک باد کے مستحق ہیں یوم تکبیر پر بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ مشن بنیان المرصوص میں پاک فوج اور عوام نے ایک پیج پر ہونے کا عملی مظاہرہ بھی کیا سیسہ پلائی دیوار بن کے دکھایا۔ عیار دشمن کو یہ پیغام بھی دیا کیس کہ وہ جس روپ میں بھی آئے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا

اللہ رب العزت کا شکر۔وزیراعظم شہبازشریف کا یوم تکبیر کے موقع پر پیغام

یوم تکبیر پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے اظہار تشکر پیغام میں کہا کہ وہ آج کے دن اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے اور دِل کی گہرائیوں سے پوری دنیا میں قوم، اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو یومِ تکبیر کی مبارک دیتا ہوں۔ آج پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور مسلمان ممالک میں پہلی ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ الحمدللہ. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ‘یومِ تکبیر’ اِس مرتبہ ایک اہم اور تاریخی موقع پر منارہا ہے جب بھارت کی مسلط کردہ بلاجواز جنگ میں ، پاکستان اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 6 سے 10 مئی کے معرکہء حق میں سرخرو اور فتح یاب ہوا ۔ فتح مبین سے سرشار قوم کے لئے یوم تکبیر کی مسرتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس پر ہم رب ِعظیم کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیشہ پاکستانی قوم کو اپنے خصوصی کرم سے سربلندفرمایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مئی 1998 میں پوکھران میں بھارت نے پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کی سلامتی، دفاع اور خودمختاری کے لئے چیلنج پیدا کردیا تھا۔ میرے قائد اور اُس وقت کے وزیر اعظم محمد نوازشریف نے پوری قوم کی امنگوں اور قومی مفادات کی ترجمانی کی، اقتصادی پابندیوں، دباﺅ، دھمکیوں اور لالچ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے، 1998ء میں آج کے دن ، بھارت کے پانچ کے مقابلے میں چھ دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی ملک بنادیا تھا اور جغرافیائی سرحدوں کو ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیر بنا دیا تھا۔

چاغی کے پہاڑوں سے اللہ اکبر کی بلند ہونے والی صَدا آج بھی پاکستانی قوم کا عہد۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایٹمی دھماکوں کے سنہری وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ،ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر نواز شریف تک جنہوں نے اس پروگرام کو پایہء تکمیل تک پہنچایا انہیں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھے گی. بلوچستان میں چاغی کے پہاڑوں سے اللہ اکبر کی بلند ہونے والی صَدا آج بھی پاکستانی قوم کا عہد بن کر گونج رہی ہے۔اس مقصد کے لئے پورا پاکستان متحد تھا ۔ یہی شاندار روایت بھارت کے حالیہ بلا جواز حملوں کے خلاف قوم نے ایک مرتبہ پھر دوہرائی۔ آج کے یومِ عظیم پر میں، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے جناب ذوالفقارعلی بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سائنسدانوں، انجینئرز ، افواج پاکستان اور قومی اداروں سمیت اس پروگرام میں اپنا حصہ ڈالنے والے تمام معماروں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ میں قوم کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے جوہری پروگرام کی تکمیل کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں اور اپنے عزم وہمت کی قابل فخر داستان لکھی۔ میں اپنی مسلح افواج کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کی بھرپور حفاظت کی۔ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کے اُس عہد کاتسلسل ہے جس کے تحت پاکستان جیسی عظیم مملکت ِ خداداد وجودمیں آئی۔ قومی تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی عوام اور سیاسی قیادت نے اپنے آہنی ارادوں اور ہماری بہادر مسلح افواج نے اپنی دلیری، شجاعت اور عسکری مہارت سے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے اورسنگین ترین مشکلات کا سینہ چیر کر مقصد کو پالینے کا جذبہ ہی پاکستان کی اصل قوت ہے ۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ہے ۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو ایک معاشی قوت اور اور دنیا میں پاکستان کو اُس کا حقیقی مقام دلائیں گے۔

  • Related Posts

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی یوم تکبیر یوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان منایا گیا۔حلقہ خواتین کا بھی خراج تحسین ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    طوفان بادو باراں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی۔ دن میں رات ہو گئی۔معمولات زندگی معطل۔ بجلی کا نظام درہم برہم۔ 10افراد جاں بحق ۔51 زخمی۔ دیو قامت بل بورڈز گر گئے۔ سولر پینل اڑ گئے

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *