محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی آگاہی پیدا کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا آغاز ڈاکٹر عمیر سلطان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہماری یونیورسٹی تحقیق اور جدت کے میدان میں سرگرم ہے، اور یہ ضروری ہے کہ اس تحقیق کے نتائج محفوظ رہیں اور انہیں قانونی تحفظ حاصل ہو۔ ایسے سیمینار ہمارے اساتذہ، طلبہ اور محققین میں آگاہی پیدا کرتے ہیں کہ کس طرح اپنی تخلیقات اور ایجادات کو رجسٹرڈ کروا کر نہ صرف اپنے حقوق کا تحفظ کیا جا سکتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچایا جا سکتا ہےـ چیئرمین انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان فرخ عامل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، خصوصاً بھارت کے ساتھ موجودہ حالات اس کی واضح مثال ہیں۔ ہم اپنی موجودگی اور اثر کو بڑھا رہے ہیں، اور اس کے لیے ضروری ہے کہ اکیڈمیہ اور محققین اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ آپ ہی وہ لوگ ہیں جو تحقیق اور ثقافت کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ محمد اسماعیل ڈائریکٹر انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان نے انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی رجسٹریشن، لائسنس، اور قانونی پہلوؤں بارے بریفنگ دی۔ سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء نے اپنے سوالات کے ذریعے موضوع کو مزید واضح کیا۔

  • Related Posts

    مدینہ منورہ تاریخ کے آئینے میں کتاب کو میں نے عشق رسول میں ڈوب کر لکھا:صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنف سرور منیر راؤ

    :محمد ندیم قیصر(…

    پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سول ڈیفنس مشقوں کا آغاز ۔ سکیورٹی ۔ ریسکیو ۔ بم سکواڈ ہیلتھ اداروں کا مشترکہ مظاہرہ

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *