
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی یوم تکبیر یوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان منایا گیا اس سلسلہ میں سابق امیر ضلع ڈاکٹر صفدر ہاشمی کی قیادت میں حسین آگاہی چوک پر انجمن تاجران حسین آگاہی کے زیر اہتمام کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر محسن پاکستان ہیں جن کی سرپرستی میں سائنسدانوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک پاکستان کی طرف کوئی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ بھارت نے حملہ کیا پاک افواج نے پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کے بزدلانہ حملہ کا جواب دشمن کو بتا کر اور دن کی روشنی میں دیا۔ پوری قوم اس موقع پر پاکستانی افواج کے ساتھ کھڑی تھی۔ اللہ کی تائید و نصرت اور افواج پاکستان کی جرات سے ہی پاکستان کا دفاع ممکن ہوا۔ اس موقع پر ایٹمی دھماکوں کے 27 سال مکمل ہونے پر 27 پاؤنڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی قیادت تاجر رہنماعزیز الرحمان انصاری، خواجہ فاروق،اکرم حکیم، شیخ ندیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے مزید کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔مودی سرکار کسی غلط فہمی میں مت رہنا پاکستان کا بچہ بچہ شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار ہے بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا اب بھی اگر کوئی جارحیت کی گئی تو بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی پاکستانی افواج اور قوم ہر وقت تیار ہیں۔ سابق امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے حسین آگاہی چوک پر 28 مئی یوم تکبیر و یوم ڈاکٹر عبد القدیر کی تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بچہ بچہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہر محاذ پر اپنی خدمات پیش کرنے کو ہر وقت تیار ہے بھارت کسی غلط فہمی میں مت رہے ہم پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر شیخ ندیم، حسان اخوانی اور اسرار حسین بھی موجود تھے۔ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ جذبہ جہاد اور شوق شہادت رکھتا ہے بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کاروائی کی پاک افواج نے بھرپور جواب دیکر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب مزاکرات کے نام پر بھارت کے آگے جھکنے کی بجائے کشمیر، سندھ طاس معاہدہ سمیت تمام حل طلب مسائل پر بات ہونی چاہیے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کو کھلی دہشت گردی قرار دیا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا پاکستان باعزت قوموں کی صف میں شامل ہوا-حلقہ خواتین جماعت اسلامی ملتان۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق اور صوبائی صدر شازیہ سیال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے قومی ہیرو اور امت مسلمہ کے لیے باعث فخر شخصیت ہیں – انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا – اور ناقابل شکست بقا اور تحفظ کا احساس دلایا – انہوں نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کی سلامتی کو محفوظ بنایا۔ ڈاکٹر عبد القدیر صرف محسن پاکستان ہی نہیں محسن عالم اسلام ہیں۔28مئی کو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے اعلان پر ڈاکٹر عبد القدیر خان کا دن منایا جا رہا ہے۔ان کے تا حیات احسان مند ہیں اور ان کی ناقابل فراموش خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بزدل حکمرانوں نے اسلام دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے اپنے محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خلاف مقدمات بنائے اور ان کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کی۔ وہ انتہائی بے بسی کے عالم میں دنیا سے رخصت ہوئے- حکمرانوں کو اب اس بزدلی کو چھوڑنا پڑے گا۔جس طرح صف آراءہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ، اسی طرح قومی وقار کو بھی بحال کرنا ہوگا۔