
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس سائنسز بہا ؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں کھیلوں کے ڈویلپمنٹ کردار بارے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ صدارت صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول نے کی۔ نامور ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول ریسورس پرسن تھیں۔ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ اشرف نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے موڈریٹر کے فرائض مس مہرین صبا نے انجام دیئے۔ سیمینار میں فیکلٹی ممبر ڈاکٹر ذیشان ہمدانی، انٹرنیشنل کرکٹرسکھاں فیض اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ بتول نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ اگر انسان میں شکر گزاری۔ جذبہ استقامت اور جذبہ نمو و ترقی نہ ہو وہ کامیاب اور صحت مند زندگی نہیں گزار سکتا۔ ریسورس پرسن ڈاکٹر عائشہ اشرف نے کہا کہ کھیل کا شعبہ ملک کی معاشی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے لہذا پاکستان کو بھی اس شعبہ میں ترقی کے لیے ایک واضح اور قابل عمل حکمت عملی وضع کرنا چاہیئے ۔اختتامی سیشن میں صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول نے ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول اور ڈاکٹر عائشہ اشرف کی قابلیت اور مہارت کو اور طلبہ کی بھرپور شرکت و دلچسپی کو سراہا اور انہیں اپنے سپورٹس سائنسز میں مستقبل کے لائحہ عمل بارے آگاہ کیا انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ سیمینار کے مقاصد شکر گزاری جذبہ استقامت اور نمووترقی کے حصول کے لیے اپنی جستجو میں مثبت تبدیلیاں لانے کا عزم کریں تاکہ ان خصوصیات کی بنا پر ہم سپورٹس سائنسز کو زکریا یونیورسٹی کا فعال شعبہ بنا سکیں بعد ازاں دونوں مہمانوں کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں ۔