وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ فتح بنیان المرصوص کیلئے شکرانہ کے نوافل ادا کیے

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا وفد کے ہمراہ ولیِ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کیا عمرہ کی سعادت، خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، نوافل کی ادائیگی کی بنیان مرصوص کی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی وفد سعودی ولیِ عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمرہ کی ادائیگی کی۔ پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کے دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکرانہ ادا کیا۔ پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کیلئے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ بالخصوص ظلم و جبر کے شکار کشمیری و فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے.

  • Related Posts

    بجٹ میں حکومت کے ساتھ۔ لیکن اگر ریلیف نہ ملا تو پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

    : محمد ندیم…

    سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی۔ بھارت کو معرکہ حق کی طرح منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ: قومی آبی ذخائر بارے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بریفنگ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *