
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی عمرہ کی سعادت میں سعی کے دوران وائرل تصویر مقبولیت پا رہی ہے ۔جس میں وہ سر بلند کرتے ہوئے گویا آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر رہے ہیں۔ یہ وائرل تصویر فیلڈ مارشل کی عید الاضحیٰ کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر ڈیوٹی انجام دینے والے مستعد فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تصاویر کے ساتھ وائرل ہوئی ہے اور سوشل میڈیا پر یہ عنوان بھی دیا گیا ہے کہ ہماری بہادر فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ عید منا رہے ہیں عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرہ عُمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب میں تھے، آج وطن کے محافظوں کے ساتھ کھڑے ہیں یہ بھی تحریر کیا گیا ہے سچا محب وطن، ہمیشہ قوم کے لیے سرگرم عمل ہے۔ دریں اثناء آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول اور ایئر چیف نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج ملک میں امن، خوشحالی اور یکجہتی کے لیے دعاگو ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ عید قربان ایثار، اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے، اور اسی جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔فوجی قیادت نے قوم کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے شہداء پاکستان اور ان کے اہل خانہ کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور ہر محاذ پر قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں۔