سینیٹ آف پاکستان میں سمر انٹرن شپ پروگرام کا 16 جون سے آغاز۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے جاری آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت سمر انٹرن شپ پروگرام 2025 کے آغاز کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، پروگرام کا آغاز 16 جون سے ہو گا اور اس کا مقصد نوجوانوں کو قانون سازی کے عمل میں شامل کرنا ہے۔ 16 جون سے شروع ہونے والا یہ پروگرام اور آٹھ ہفتوں پر محیط ہو گا۔

اس پروگرام کے تحت ملک کی نمایاں جامعات بشمول فاؤنڈیشن فار ایڈوانسمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ، اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اکیس طلباء کو منتخب کیا گیا ہے۔ پروگرام کا مقصد سماجی علوم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو سینیٹ آف پاکستان کے قانون سازی اور انتظامی نظام خصوصاً بجٹ اجلاس کے دوران براہِ راست مشاہدے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

پروگرام کے باقاعدہ آغاز سے قبل منتخب طلباء کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں دو روزہ تعارفی تربیت دی جائے گی جس میں انہیں آئینِ پاکستان، سینیٹ کے قانون سازی و انتظامی اُمور اور قائمہ کمیٹیوں کے طریقہ کار سے روشناس کرایا جائے گا۔

اس فلیگ شپ پروگرام کے تحت ماضی میں بھی سینیٹ سیکریٹریٹ نے جون تا اگست 2022ء کے دوران قائداعظم یونیورسٹی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی اور نسٹ سے 20 طلباء ۔جولائی تا اگست 2024 کے دوران اسلام آباد کے سات سکولوں سے 18 طلباء کو شامل کیا تھا۔

نوجوانوں کی شمولیت اور قانون سازی کے عمل میں شفافیت کے وژن کے تحت چیئرمین سینیٹ نے مارچ 2024ء میں اپنے منصب سنبھالنے کے بعد چھ ہفتوں پر مشتمل بغیر وظیفہ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت اب تک ملک بھر کی مختلف جامعات سے 426 طلباء کو سینیٹ سیکریٹریٹ میں انٹرن شپ کا موقع فراہم کیا جا چکا ہے۔

اسی وژن کے تحت سینیٹ سیکریٹریٹ اس انٹرن شپ پروگرام کو دوسرے مرحلے میں اسلام آباد کے اے اور او لیول سکولوں تک وسعت دے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو جمہوری اور قانون سازی کے عمل میں شمولیت کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

  • Related Posts

    قومی ترقی کیلئے بنیادی معاشی ڈھانچے میں تبدیلی ناگزیر۔بجلی بل پر 10فیصد سرچارج عائد نہیں کیا گیا:وفاقی وزیر خزانہ

      :محمد ندیم…

    اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے بیرون ممالک میں مقیم وفات پانے والے پاکستانیوں کے ورثاء میں 4 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے امدادی چیک تقسیم ۔ملتان ریجنل آفس میں تقریب

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *