
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ایف آئی ایچ نیشن ز کپ 2025ء کے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس ہاکی کے رافیل کو زمین بوس کرتے۔ ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی ۔ کوالالمپور میں کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے کوریا کو زیر کر لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں ایونٹ کی ہارٹ فیورٹ فرانس کو کمزور ترین ٹیم پاکستان نے ناکوں چنے چبوا دیئے۔ میچ کی خاص بات پاکستان نے آخری دو کوارٹرز میں کمزور کھیل کا لیبل بھی اتار پھینکا اور گول کیپر عبدالحسیب نے بھی پینلٹی شوٹ مرحلہ میں شاندار کھیل پیش کر کے ورلڈ کپ 94ء کے پنلٹی سٹروکس مرحلہ میں چیمپئن بننے کی سنہری یادوں کو تازہ کردیا۔ پاکستان کی فرانس کے خلاف شاندار فتح کا موازنہ روم اولمپکس 60ء جیسی شاندار ٹائٹل چیمپئن جیسی کارکردگی سے کیا جارہا ہے روم اولمپکس 60ء جیتنے کے بعد ہی ہاکی کو قومی کھیل کا درجہ دیا گیا تھا۔پہلے سیمی فائنل میچ میں فرانس نے پہلے سیمی فائنل کے ابتدائی دو کوارٹرز کے کھیل میں پاکستان کے خلاف دو گول کی برتری حاصل کی ۔ جسے پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں نہ صرف برابر کیا بلکہ تیسرا گول کرکے برتری بھی حاصل کر لی ۔ تاہم آخری کوارٹر کے کھیل میں سیمی فائنل کی سنسنی خیزی عروج پر تھی اور فرانس نے تیسرا گول کرکے میچ کو برابر کیا۔ پاکستان کے جوابی حملے چوتھے گول میں تبدیل نہ ہو سکے اور میچ تین تین گول سے مقررہ وقت میں برابری پر ختم ہوا تو پنلٹی شوٹ کے مرحلہ میں پاکستان نے فرانس کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی پاکستان کے گول کیپر عبدالحسیب کی کارکردگی عروج پر رہی۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھی پاکستان ہاکی ٹیم کی آخری دو کوارٹرز میں خاص کر شوٹ آؤٹ مرحلہ میں شاندار گول کیپنگ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مقررہ وقت تک میچ 3-3 سے برابر رہنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-2 سے شکست دی۔قومی ٹیم کی جانب سے افراز حکیم، سفیان خان اور محمد حماد الدین نے بھی گول کئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی خان نے قومی ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد دی اور فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان جلد ہی ہم ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیڈریشن انٹرنیشنل ہاکی (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کے خلاف فتح پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے ۔انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی پذیرائی کی ہے۔وزیراعظم نے اپنے تہنیتی پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایج نیشنز کپ کے فائنل میں رسائی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔قومی ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دل جیت لئے ۔میری دعا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میچ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے۔انہوں نےامید ظاہر کی کہ جلد ہی ہم ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا سیمی فائنل جیتنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا سیمی فائنل جیتنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے فرانس کو ہرا کر فائنل کے لیے جگہ بنائی۔ہاکی پلئیرز کی شاندار کارکردگی قابل تحسین ہے۔کھلاڑیوں کے ساتھ مینجمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں۔میدان میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔پاکستان کے لئے کھیل کے ساتھ ہر میدان میں خوشخبریاں آرہی ہیں۔امید ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میں بھی فتح حاصل کرے گی اور ٹورنامنٹ جیت کر وطن واپس آئے گی۔