مون سون بارشوں اور آندھی دوران آسمانی بجلی گرنے ۔ بس وین پھسلنے چھتیں گرنے کے حادثات۔ 9 افراد جاں بحق اور 62 زخمی۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

مون سون بارشوں اور آندھی دوران آسمانی بجلی گرنے ۔ بس وین پھسلنے چھتیں گرنے کے حادثات۔ 9 افراد جاں بحق اور 62 زخمی ہو گئے۔ریسکیو رپورٹ کے مطابق لاہور میں موہڑہ شریف بند روڈ کے علاقے میں گھر کی چھت گر گئی، چھت گرنے کے باعث 20 سالہ فیصل جاں بحق ہو گیا اور 4 افراد زخمی ہوئے،مانگا منڈی کے علاقے مناواں جگیاں میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، زخمیوں میں 12 سالہ رابعہ اور 8 سالہ شہباز شامل ہیں۔موقع پر امدادی کارروائیوں کیلئے پہنچنے والی ریسکیو ٹیموں نے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔

مدرسہ, ہوٹل اورگھر کی چھتیں گرنے اور پھسلن میں بس الٹنے سے 2 طلبہ ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق,36زخمی۔

بہاولنگر، منچن آباد رشید کوٹ میں مدرسے کی چھت گر گئی، 2بچے جاں بحق، شناخت10سالہ سیف اللہ اور 8سالہ سلمان کے نام سے ہوئی، اس افسوسناک واقعہ میں استاد سمیت 12بچے زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو سپتال منتقل کر دیا گیا،راولپنڈی کے علاقے چکری انٹر چینج موٹروے ایم 2پر بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے مسافر بس الٹ گئی،اس افسوسناک حادثہ میں 4 افراد جاں بحق، 22زخمی، جاں بحق افراد میں 50 سالہ ثمینہ ہیں دیگر 3 نامعلوم افراد کی شناخت نہیں ہو سکی، راولپنڈی حادثے کے زخمیوں کو چکوال، راوالپنڈی ڈی ایچ کیو اور پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔مظفر گڑھ، بستی ستھیاری جتوئی کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی، چوک سرور شہید کوٹ ادو میں ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق۔شہتیر کی چھت گرنے وین پھسلنے سے 19 زخمی

اوکاڑہ کے علاقے نعیم آباد ہیڈ سلیمانکی روڈ پرآسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق، شناخت 16سالہ انعم اور 17اسد کے نام سے ہوئی، اوکاڑہ، 51/2L گلہ منڈی دیپارلپور روڈ پر بارش کے باعث ڈھابے کی چھت گرنے سے2افراد زخمی ہوئے۔اوکاڑہ کے علاقے 46/ڈی سوجے کا کھو دیپالپور میں بارش کے باعث جھونپڑی گرنے سے 4افراد زخمی ہو گئے۔اوکاڑہ کے چک نمبر06/4- ایل اور نورے کی دیپالپور مکان کی خستہ حال چھت بارش کے باعث گرنے سے 6 افراد زخمی ہوئے۔پاکپتن، چک نمبر ای بی 162 اور چک نمبر ای بی 147 عارف والا میں گھروں کی چھت گرنے سے 2افراد زخمی ہو گئے۔راجن پور، بنگلہ ڈینگن انڈس ہائی وے پر بارش کے باعث وین سلپ ہونے سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ساہیوال کے چک نمبر9ایل/137 ملتان روڈ پر بارش کے باعث لکڑی کے شہتیر والی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔ساہیوال، چک نمبر 11 ایل /8 چیچہ وطنی اور چک نمبر /64 /15ایل ساہیوال میں گارے سے بنی دیوار اور چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا-

  • Related Posts

    جنوبی پنجاب میں بھی مون سون سے جل تھل۔ موسم دلفریب گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ دریاؤں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

      : محمد…

    دو بیٹے وطن پر قربان کرنیوالی ماں کا حوصلہ چٹان۔ شہیدوں کی اولاد ہوں ۔ اللہ نے دو بیٹے بھی شہید عطا کیے۔ٹارگٹڈ کلنگ کے شہداء کو پاک سرزمین نے اپنی آغوش میں لے لیا۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *