میپکو نے سالانہ ریکوری اور لائن لاسز کے اہداف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی اعزازات اپنے نام کئے :چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء نے کہا ہے کہ میپکو کے کھلاڑیوں کی قومی ٹیموں میں شمولیت ہمارے لئے اعزاز ہے۔ عالمی مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کرکے کمپنی اور ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی میپکو کا اثاثہ ہیں۔ میپکوبورڈ آف ڈائریکٹرز کمپنی میں کھیلوں کو بھرپور سپورٹ اور کھلاڑیوں کو سہولیات مہیاکررہے ہیں۔ وہ حال ہی میں ملائیشیاء میں کھیلے گئے نیشنز ہاکی کپ میں شریک میپکو ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور سال 25-2024ء کے دوران گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیم اسناد اور انعامات سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا مجھے خوشی ہے کہ میپکو نے سالانہ ریکوری/لائن لاسز کے اہداف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں اعزازات اپنے نام کئے ہیں۔ میپکو ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی سے قومی کھیل ہاکی میں 20 سال بعدنئی روح پھونک دی ہے۔میدانوں میں جیت اور ٹارگٹ حاصل کرنے کا تسلسل برقرار رکھناہی اصل کامیابی ہے۔ ایونٹس جیتنے سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہوتاہے اسی طرح شاندارکارکردگی سے اہداف حاصل کرنے والے تمام افسران و اہلکاروں کا بھی حوصلہ بلندہوگا۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر گولڈاور سلورمیڈلزجیتنے والے کھلاڑی اپنے فیلڈ ورکرز اور آپریشنل سٹاف کو جیت اور کامیابی کی ترغیب دینے کے لئے اپنا کرداراداکریں اور ہار جیت کا فرق بتاکر انہیں بلند حوصلے کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دیں۔

میپکو انتظامیہ اور سپورٹس ایسوسی ایشن کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔انجینئر چوہدری خالد محمود

صدر میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن /جنرل منیجر آپریشن انجینئر چوہدری خالد محمود نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء اور بورڈ ڈائریکٹرز کا خصوصی شکریہ اداکیا اور کہا کہ میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کھیلوں سے دلچسپی کے باعث کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔میپکو انتظامیہ اور سپورٹس ایسوسی ایشن کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ملائیشیاء (کوالالمپور) میں منعقدہ نیشنز ہاکی کپ میں شرکت کرنے والے نائب کپتان قومی ہاکی ٹیم /میپکو ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رانا وحید اشرف، گول کیپر منیب الرحمن اور محب اللہ کی شاندار کارکردگی سے قومی ہاکی ٹیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا اور اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا اس شاندار کارکردگی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر سراہاگیا۔ انہوں نے چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹر انجینئر عامر ضیاء کو بتایا کہ سال 25-2024ء میں میپکو کے22 کھلاڑیوں نے سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے ان میں ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں رانا وحید اشرف، منیب الرحمن اور محب اللہ نے نیشنز ہاکی کپ ملائیشیا میں سلور میڈل حاصل کیا۔ پاکستان نمبر لان ٹینس کھلاڑی اوشنا سہیل نے پانچ گولڈ میڈلز، چوتھی قومی وویمن رگبی چیمپئن شپ میں میپکو کی کھلاڑیوں مہلم، مزمل الیاس، سمیرا کوثر اور وجیہہ کریم نے چار گولڈمیڈلز جیتے اور کمپنی کا نام روشن کیا۔ رگبی چیمپئن شپ میں اسسٹنٹ منیجر کے فرائض سپورٹس آفیسر میپکو /گولڈ میڈلسٹ رضیہ سلطانہ نے سرانجام دئیے۔ 25ویں رگبی مینز قومی چیمپئن شپ میں میپکو کھلاڑیوں وسیم عباس اور ایوب ظفر نے گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔ نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں غزالہ رمضان اور محمد عرفان نے گولڈ میڈلز، نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں عدنان سعید، شہزاد محمود اور محمد بوٹا نے گولڈ میڈلز، قومی مینز سافٹ بال چیمپئن شپ میں بیس بال کھلاڑیوں صدام حسین اور سعود خان نے سلور میڈلز، قومی تیکوانڈو چیمپئن شپ میں عمیر سلیم اور سمیرا فیاض نے 2،2سلور میڈلز جیت کر کمپنی کا نام روشن کیا۔میپکو کی وویمن کھلاڑیوں نے قومی وویمن رگبی ٹیم میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے حیران کردیا۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ رگبی جیسی گیم ملک میں عام نہیں ہے اس کے باوجود میپکو کی وویمن کھلاڑیوں نے قومی وویمن رگبی ٹیم میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے حیران کردیا۔ یہ کمپنی کے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کروائی کہ کھلاڑیوں کوسہولیات کی فراہمی اور دیگر ضروری اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔تقریب میں سیکرٹری میپکوسپورٹس ایسوسی ایشن حیدر عثمان اٹھنگل، منیجر میپکو ہاکی ٹیم ملک وسیم اختر، سپورٹس آفیسر رضیہ سلطانہ، میپکو بھی موجود تھیں۔اس موقع پر ایوارڈ یافتہ گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان میں سپورٹس کلچر کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے اور اپنے ادارے میپکو اور وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

  • Related Posts

     محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی کی ملاقات۔ ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئینٹی سیریز کا 20 جولائی سے آغاز ۔پاکستانی سکواڈ کا اعلان ۔سلمان علی آغا کی قیادت برقرار۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *