
:محمد ندیم قیصر
:تفصیلات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معروف ٹک ٹاکر ثناءیوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے، ثناءیوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہئے تاکہ آئندہ کوئی ایسا جرم کرنے کی جرات نہ کر سکے، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ نے اس سانحہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے، ملزم کو سخت ترین سزا دی جائے گی، کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ مقتولہ معروف ٹک ٹاکر ثناءیوسف کی رہائش گاہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثناءیوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے، یہ واقعہ ایک ٹیسٹ کیس ہونا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے ثناءیوسف کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ قانونی انہوں نے کہا کہ پولیس نے اپنی مہارت اور بہترین انوسٹی گیشن سے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کیا، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پراسیکیوشن کے عمل میں کوئی سقم باقی نہ رہے اور کیس کو قانونی طور پر مضبوط بنایا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالت میں پیشی کے دوران وہ چہرے نظر نہیں آئے جو سوشل میڈیا پر مقتولہ ثناءیوسف کے ساتھ فوٹو سیشن کراتے تھے یا آج اس کے خون پر پوسٹیں لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو چاہئے کہ وہ عدالتی کارروائی میں بھی ساتھ کھڑے ہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے وکلاءمتاثرہ خاندان کو قانونی معاونت فراہم کریں گے اور کیس پر مسلسل پیشرفت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات کیس پرانی بات بن جاتا ہے اور توجہ ہٹ جاتی ہے لیکن ہم اس کیس سے توجہ نہیں ہٹنے دیں گے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دیطورپر کیس مضبوط بنایا جائے تاکہ ملزم کو سخت سزا دی جاسکے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال انتہائی ذمہ داری سے کیا جانا چاہئے۔ جہاں یہ فورمز مثبت مقاصد کے لئے استعمال ہو سکتے ہیں وہیں ان کا منفی استعمال معاشرے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ بچیوں کو ہراسانی، بلیک میلنگ اور تشدد جیسے مسائل سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہمیں مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بچیوں کے تحفظ کے لئے باقاعدہ فورم قائم کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ خواتین اور بچیوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات نے مقتولہ ثناءیوسف کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ثناءیوسف کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ ثناءیوسف کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔