سٹیج ڈرامہ کی مانیٹرنگ کا معاملہ ۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور آرٹس کونسلوں کے درمیان کھینچا تانی کا ڈراپ سین

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

سٹیج ڈرامہ کی مانیٹرنگ کا معاملہ ۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور آرٹس کونسلوں کے درمیان کھینچا تانی کا ڈراپ سین ہو گیا ۔انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے ڈراموں کی مانیٹرنگ کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے گزشتہ چند ماہ سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور آرٹس کونسلوں کے درمیان ڈراموں کی مانیٹرنگ کے اختیارات کی جنگ جاری تھی۔ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ نے عید الفطر سے یہ اختیارات آرٹس کونسلوں کو سونپ رکھے تھے اس دوران ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اہلکاروں نے بھی اختیارات کے حصول کے لئےکوشش جاری رکھی جس کے نتیجے میں انفارمیشن کلچر ڈیپارٹمنٹ نے ان دونوں کو مشترکہ طور پر مانیٹرنگ کے اختیارات دے دیے ۔

نئے ایس او پیز کے مطابق سکریٹری انفارمیشن اینڈ کلچر کی طرف سے جاری کردہ لائسنس کے بغیر پنجاب بھر میں کہیں بھی ڈرامیٹک پرفارمنس نہیں ہو سکے گی۔ڈرامہ پروڈیوسر۔ ٹھیکے داروں اور اور لائسنس ہولڈرز کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پر نیا لائسنس۔ لائسنس کی تجدید یا ایکسٹینشن کے معاملات انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ متعلقہ آرٹس کونسلوں اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی رپورٹ کے بعد جاری کرے گا جس کی مدت ایک سال ہوگی بعد میں متعلقہ محکموں کی تسلی بخش رپورٹ کے بعد اسے بڑھایا جا سکے گا ۔

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ۔ آرٹس کونسل کا نمائندہ اور شہر کا معتبر نام جسے آرٹس کونسل نامزد کرے گی تین رکنی پینل ڈراموں کی فل ڈریس سینسر چیک کرے گا کسی بھی اعتراض نہ ہونے کی صورت میں ڈرامے کی نمائش کا این او سی جاری کر دیا جائے گا۔ سینسر ریہرسل چیک کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور آرٹس کونسل کا کوئی بھی نمائندہ گریڈ 17 سے کم نہیں ہوگا ۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور آرٹس کونسل دونوں ڈراموں میں فحاشی اور عریانی کنٹرول کرنے کے ذمہ دار ہوں گے ۔کسی بھی ڈرامے میں اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی تو سینسر ریہرسل پینل مشترکہ طور پر رپورٹ بنا کر ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے گا جسے ڈپٹی کمشنر واضح ثبوتوں کے ساتھ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کرے گا جس پر سخت کروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈراموں میں سینسر ریہرسل پینل سے منظور شدہ پانچ سیچویشنل گانوں کی اجازت ہوگی۔ڈرامے ہر صورت رات ایک بجے تک ختم کرنا ہوں گے ۔دوران ڈرامہ آرٹسٹوں اور گانوں کی کوئی تبدیلی نہیں ہو سکے گی ۔ڈراموں کے سکرپٹ آرٹس کونسل میں جمع ہوں گے جس کی سکروٹنی کے بعد آرٹس کونسل اس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے گا جس کے بعد این او جاری کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ نئے ایس او پیز پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

  • Related Posts

    بھورے ریچھ کا پاکستانی گلوکارہ قراۃلعین بلوچ پر حملہ ٬ ریسکیو کر لیا گیا

    : محمد ندیم…

    آرٹس کونسل میں سکلڈ ورکر کی پوسٹ پر سیاسی تقرری کروانے والا آصف قریشی تھیٹر ڈراموں کی مانیٹرنگ کرنیوالی ویجی لینس کمیٹی ہر بھاری پڑ گیا

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *