لاہور سے ایک دلچسپ اور غیر معمولی خبر…
ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل کے ریٹائرنگ روم سے دو عدد سیب چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عدالتی عملے نے فوری کارروائی کی اور نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ چوری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ سیب چوری کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے، تاکہ ملزم تک پہنچا جا سکے