دوسرے چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ڈویژن لیول راؤنڈ 2 ملتان ڈویژن کا18 جنوری کو افتتاح

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

دوسرے چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ڈویژن لیول راؤنڈ 2 ملتان ڈویژن کا کل 18 جنوری کو افتتاح ہو گا۔ ایونٹ کے میچز متی تل آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن ملتان ڈویژن عبدالجبار کریں گے افتتاحی تقریب دوپہر ایک بجے منعقد ہوگی ۔آرگنائزنگ سیکرٹری کامران شریف چوہدری نے میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق افتتاحی میچ ہاکی کلب آف وہاڑی اورنیو نیشنل کلب خانیوال کے درمیان ہو گا۔ دوسرے میچ میں ملتان اور لودہراں کی ٹیمیں بعد سہ پہر تین بجے مدمقابل ہوں گی۔دونوں میچز کی فاتح ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی ۔ فائنل میچ 19 جنوری کو دو بجے دوپہر کھیلا جائے گا۔۔مہمان خصوصی کمشنر ملتان عامر کریم خان اور ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخآری ہوں گے۔

ان چاروں ٹیموں نے ڈسٹرکٹ لیول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے ڈویژن لیول کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ اب ڈویژن راؤنڈ کی بہترین ٹیم پنجاب لیول پر ہونیوالے چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ۔ قومی کھیل کے ٹیلنٹ کی تلاش۔ پروموشن کو یقینی بنانا ہے ۔

  • Related Posts

    پاکستان میں فٹ بال کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے روڈ میپ کا اعلان: پی ایف ایف صدر سید محسن گیلانی کی پریس کانفرنس

    : محمد ندیم…

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجینڈز سیزن ٹو کا انگلینڈ میں آغاز۔ محمد حفیظ کی قیادت میں پاکستان شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *