لبیک اللہم لبیک ۔۔ الحمد للّٰہ مناسک حج 2025 ء کا آغاز ۔ اللہ کے گھر خانہ کعبہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر میدان منی میں خیموں کا شہر آباد ۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے اللہ کے لاکھوں مہمان مقیم۔

 

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

لبیک اللہم لبیک ۔۔ الحمد للّٰہ مناسک حج 2025 ء کا آغاز ۔ اللہ کے گھر خانہ کعبہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر میدان منی میں خیموں کا شہر آباد ۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے اللہ کے لاکھوں مہمان مقیم۔منی کا میدان تلبیہ، تسبیح اور تکبیر سے گونج رہا ہے۔مناسک حج کی ادائیگی کیلئے میدان عرفات۔ مزدلفہ ۔ جمرات کو مرحلہ وار روانگی اسی میدان منی سے ہوگی۔مناسک حج کے سب سے اہم ترین رکن وقوف عرفات کے دوران خطبہ حج کی ادائیگی کیلئے دنیا کی کشادہ گنجائش رکھنے والی مساجد میں سے ایک مسجد نمرہ کو جدید سہولیات سے اپگریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ دیدہ زیب قالینوں سے شایان شان سجا دیا گیا ہزاروں مربع فٹ پر محیط مسجد نمرہ دلکش منظر پیش کر رہی ہے۔ اللہ کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی آخری خطبہ حج اسی عظیم الشان عالی مرتبت مسجد نمرہ میں ہی دیا تھا

اسلام معتدل مذہب۔خطبہ حج 35 زبانوں میں نشر کرنے کا انتظام: سربراہ دینی امور سعودیہ۔

وزارت حج و عمرہ سعودی عربیہ کے مطابق اس سال خطبہ حج کا 35 زبانوں میں ترجمہ براہ راست جاری کیا جائے گا ۔
 ادارہ امور حرمین کے شعبہ دینی امور نے حج 2025 کے موقع پر خطبہ حج کے ترجمے کے ایک اہم منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ براہ راست نشر کیا جائے گا جس سے دنیا بھر کے 50 لاکھ افراد استفادہ حاصل کریں گے۔سعودی عرب کی دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مناسک حج کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام ایک اعتدال پسند مذہب ہے اور حج 2025ء کے موقع پر پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کے عظیم مشن کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔اور عظیم مقصد کے سلسلے میں خطبہ حج 35 عالمی زبانوں میں خطبہ حج کے ترجمے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ترجمے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ایک مستقل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

عازمین حج کو مناسک کی ادائیگی کے دوران صبرو تحمل باہمی رواداری ڈسپلن کے مظاہرہ کی نصیحت۔

عازمین حج کو مناسک کی ادائیگی کے دوران صبروتحمل باہمی رواداری ڈسپلن کے مظاہرہ کی نصیحت کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ کی طرف سے رہنما اصول و ضوابط بھی جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق دنیا کے طول و عرض اور نسل ذات پات سے تعلق رکھنے والے فرزندان اسلام کلمہ طیبہ سے جڑے ہوئے ہیں اور لاکھوں عازمین کے دین اسلام کے اہم ترین فرض کی ادائیگی کیلئے آئے ہوئے عازمین کو باہمی رواداری اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ مناسک حج کیلئے منی میں قیام ۔ وقوف عرفات ۔ مزدلفہ اور شیطان کو کنکرنے مارنے کیلئے جمرات آمد و رفت کے دوران ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور ان مقدس مقامات کی طرف آمدورفت کیلئے سرکاری طور پر متعین کردہ راستوں کو اختیار کیا جائے تاکہ بھگدڑ مچنے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار غیر معمولی صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔ منی میں روز وشب۔ وقوف عرفات۔ مزدلفہ میں شب گذاری۔ جمرات میں رمی (شیاطین کو کنکریاں مارنا) ۔ قربانی ۔ سر کے بال منڈوانا اور زیارت بیت اللہ پر مشتمل مناسک حج کے سلسلے میں عازمین کا قیام 9 جون تک رہے گا۔

خطبہ حج کے لیے کوہ عرفات میں مسجد نمرہ کو شایان شان سجا دیا گیا۔ خاتم النبیین حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ حجتہ الوداع اسی مقام پر دیا تھا۔

خطبہ حج کے لیے کوہ عرفات میں مسجد نمرہ کو شایان شان سجا دیا گیا۔ خاتم النبیین حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ حجتہ الوداع اسی مقام پر دیا تھا۔ مسجد نمرہ دنیا کی کشادہ ترین مساجد میں سر فہرست ہے جہاں میں 4 لاکھ نمازیوں کی بیک وقت نماز ادائیگی کی گنجائش ہے ۔ مرکزی ہال میں داخلہ کیلئے 72 دروازے ہیں۔ سعودی حکام نے حج کے دوران عازمین کے لیے ایک ضروری مقدس مقام کوہ عرفات کے قریب واقع نمرہ مسجد کو ہزاروں مربع میٹر احاطہ کو دلکش قالینوں سے سجا دیا گیا ۔گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے 117 فوگ پنکھے لگائے گئے ہیں۔ مسجد کے وینٹی لیشن، ایئر کنڈیشنگ اور پیوری فیکیشن سسٹم کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ معتدل ماحول کیلئے 70 واٹر چلرز بھی لگائے گئے ہیں۔

  • Related Posts

    جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر پابندی ختم ۔ معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت میں دس سال سے زائد عرصہ پہلے بین کیا گیا تھا۔

    محمد ندیم قیصر…

    بنگلہ دیش کے بنگ بندھو مجیب الرحمٰن کی تصویر کرنسی نوٹ سے آؤٹ ۔ بدھ مت مندروں اور فنون لطیفہ کی شاہکار تصاویر والے کرنسی نوٹ جاری۔

      :محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *