
محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن پاکستان پر بھاری پڑ گیا ۔ ویسٹ انڈین باؤلرز نے پہلی اننگز 230 رنز پر سمیٹ دی۔پاکستان کی آخری 5 وکٹیں مجموعی سکور میں صرف 33 رنز کا اضافہ کر پائیں ۔ 3 بیٹرز تو صرف 3 رنز کے اضافہ میں واپس پویلین چلتے بنے۔
خراب موسم کے باعث دوسرے روز بھی پہلے سیشن کا کھیل آدھ گھنٹہ کی تاخیر کا شکار ہوا اور ساڑھے دس بجے شروع ہوسکا۔پہلے روز کے ناٹ آؤٹ بیٹرز سعود شکیل اور محمد رضوان نے محتاط انداز میں 143/4 کے مجموعہ پر پہلی اننگز کا کھیل دوبارہ شروع کیا۔ لیکن ابھی مزید 46 رنز کا اضافہ ہو پایا تھا کہ پاکستانی اننگز کو دیمک چاٹ گئی اوور ویسٹ انڈیز کے باؤلرز نے پاکستانی اننگز 230 رنز پر سمیٹ دی۔ آخری 5 وکٹیں مجموعی سکور میں صرف 33 رنز کا اضافہ کرپائیں ان آخری 5 وکٹوں میں محمد رضوان کی قیمتی وکٹ بھی شامل تھی پاکستانی ٹیم دوسرے روز کھانے کے وقفہ سے صرف ایک گیند قبل 68.5اوورز میں آؤٹ ہوئی۔
محمد رضوان اور سعود شکیل کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 141 رنز کا اضافہ ہوا 187کے ٹیم کے مجموعہ پر سعود شکیل 16 رنز کی کمی کے باعث سنچری مکمل نہ کر پائے۔اور وہ کیون سنکلیئر کی گیند پر وکٹ کیپر املاچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے سعود شکیل کی 176 گیندوں پر 84 کی اننگز 6 چوکوں سے مزین تھی ۔مجموعی سکور میں 10 رنز کے اضافہ پر سلمان علی آغا 2 رنز بنا کر جومیل کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے-یہ وکٹ 197 رنز پر گری مزید تین رنز کا اضافہ ہو پایا تھا کہ پہلے نعمان علی کریز پر پہنچتے ہی بغیر سکور بنائے رن آؤٹ ہوگئے فوری بعد محمد رضوان 71 رنز بنا کر کیوں سنکلیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوگئے،محمد رضوان 133 گیندیں کھیلتے ہوئے 9 چوکے بھی لگائے۔ پاکستان کی یہ دونوں ساتویں اور آٹھویں وکٹیں مجموعی سکور پورے 200 رنز پر گریں۔
اس مرحلہ پر خرم شہزاد اور ساجد خان نے تیزی سے کھیل کر رنز میں اضافہ کوشش کی ۔ خرم شہزاد ایک چوکا کی مدد سے 7 رنز اور ساجد خان نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر 18 کے انفرادی سکور پر جومیل کے ہاتھ کلین بولڈ ہوئے ابرار احمد کھاتہ کھولے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔ خرم شہزاد جومیل کی گیند پر کپتان بریتھویٹ کا کیچ بنے اور پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 68.5 اوورز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل نے 69 رنز کے عوض اور جیڈن سیلز نے 27 رنز کے بدلے تین ۔ 3، کیون سنکئیر نے 61 رنز دے کر 2 اور جی کیش موٹی نے 48 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔