ملتان ٹیسٹ ۔نعمان ۔ساجد نے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کے پڑخچے اڑا دیئے۔ 38 برس پرانا بدترین ریکارڈ ٹوٹ گیا

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز پاکستان کے بچھائے ہوئے سپن جال میں ایسی پھنسی کہ نعمان علی اور ساجد خان مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کی بیٹنگ لائن کے پڑخچے اڑا کے رکھ دیئے۔ 38 برسوں بعد ویسٹ انڈین کی اننگز کو کم ترین اوورز میں تمام کرنے کا نیاریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ اور ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پاکستان کی پہلی اننگز کے ٹوٹل 230 رنز کے جواب میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔34 پر 5 اور 66 رنز پر 8 وکٹوں کا نقصان برداشت کرنیوالی ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو تھری فیگر ٹوٹل کے پار ٹیل اینڈرز نے پہنچایا اور آخری دو وکٹوں پر مہمان ٹیم نے 61 قیمتی رنز کا اضافہ کر لیا۔ نعمان علی نے 39رنز دے کر 5 اور ساجد خان نے 65 رنز کے بدلے 4 ویسٹ انڈین بیٹرز کی وکٹیں اڑائیں۔ ایک وکٹ سپنر ابرار احمد نے حاصل کی۔ 6مہمان بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، آٹھویں ۔نویں ۔ دسویں اور گیارہویں نمبرز کے آخری 4 ٹیل اینڈر بیٹرز کیون سنکلیئر نے ایک چوکا لگا کر 11 رنز بنائے۔جی موٹی نے 3چوکوں کی مدد سے 19 رنز ۔جیڈن سیلز نے 3چھکوں سے تقویت پاتی ہوئی 22 رنز کی اننگز کھیلی جومیل ویریکین نے ایک چھکے 4چوکوں کی مدد سے جارحانہ31 رنز بنائے ۔

کھانے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو پاکستانی سپنرز ساجد اور نعمان نے گھیر لیا اور ابتدائی اوورز میں 4 مہمان بیٹرز کو پویلین چلتا کیا فالو آن کے خطرہ سے تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم بچ گئی مگر 97 رنز کے خسارہ کے ساتھ پوری ٹیم 137 رنز اؤٹ ہو گئی

ویسٹ انڈیز کی پہلی دو وکٹیں 10 رنز پر گر گئیں۔ تیسرے اور چوتھے بیٹرز کی جدائی 21 اور 22 رنز کے مجموعہ پر برداشت کرنا پڑی۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے کم ترین سکور کو تو بہتر کرلیا مگر صرف ایک گیند کے فرق سے کم ترین اوورز میں اؤٹ ہونے کا نئے بدترین ریکارڈ سے نہ بچ پائی اور 38 برس ویسٹ انٖڈیز نومبر 1986ء میں 38 برس پہلے فیصل آباد ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف 25.3 اوورز میں صرف 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اب ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے 25.2 اوورز میں اؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھاتہ میں نیا بدترین ریکارڈ درج کردیا ہے۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *