نوبیاہتا جوڑا ولیمہ سے پہلے ٹیسٹ میچ دیکھنے ملتان سٹیڈیم پہنچ گیا شائقین کی توجہ کا مرکز

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

نوبیاہتا جوڑے کو کرکٹ کی کشش ملتان سٹیڈیم کھینچ لائی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے پہلے سیشن کا کھیل جاری تھا کہ نیا شادی شدہ جوڑا ملتان سٹیڈیم پہنچ گیا۔ مرکزی داخلی گیٹ پر سجی سنوری دلہن اور سوٹڈ بوٹڈ دولہا ارسلان کو دیکھ کر پہلے سے کھڑے ہوئے تماشائیوں سکیورٹی اہلکاروں نے بھی خوشی کا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تاہم اس نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کو بھی سٹیڈیم میں داخلہ سے قبل سکیورٹی کلیئرنس کے مرحلہ سے گزرنا پڑا۔

دولہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی کے تاثرات کا اظہار کیا اور کہا کہ کرکٹ سے عشق ہے۔ ملتان میں پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچز کا شیڈول دیکھ کر شادی ولیمہ کی تاریخ فائنل کی تھی۔ آج ولیمہ سے پہلے سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔ دلہن نے بابر اعظم کو اپنا فیورٹ کرکٹر قرار دیا اور کہا کہ بابر رنز کرے نہ کرے وہ فیورٹ ہی رہے گا

  • Related Posts

    قانون کا احترام ممتا پر بازی لے گیا۔ ماں کے اپنے مفرور بیٹے کو اپنے ہاتھوں گرفتار کروانے کے معاملہ نے ملیر جیل سے بھاگنے والے واقعہ کو جذباتی ٹچ دے دیا۔

      :محمد ندیم…

    موسمی شدت کا الرٹ جاری۔صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت ـ سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کی طرف سفر نہ کرنے کا مشورہ:این ڈی ایم اے ـ

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *