: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
امت مسلمہ کو متحد ہو کر سنت نبوی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ماہ ربیع الاول ولادت حضور کی وجہ سے باعث خوشی ہے جس پر تمام مسالک اور اقوام متحد ہیں ان خیالات کا اظہار دربار حضرت پیر جندن شاہ ،حضرت پیر امیر شاہ کے سجادہ نشین مخدوم زادہ ڈاکٹر پیر سید عبدالسمیع شاہ نے جامع مسجد پیر امیر شاہ اللہ شافی چوک پر منعقدہ سالانہ رحمت العالمین کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا٬ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں تمام اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور سنت نبوی کو فروغ دینا چاہیے “۔ اس موقع پر معروف عالم دین، جنرل سیکرٹری زکریا اکیڈمی، سربراہ شعبہ کمیونٹی میڈیسن پروفیسر ڈاکٹرمحمدصدیق خان قادری نے کہا کہ ہمیں حضورپاک کے ادب و احترام کو ملحوظ خاطر رکھناچاہیے جوکہ قرآن پاک میں بھی ہے اور قیامت تک جاری رہے علامہ سید جہاں زیب اسلم شاہ نے کہاکہ تمام مذاہب ومسالک کے لوگ قابل احترام ہیں ہمیں ایک دوسرے کو کافر قرار دینے کی بجائے قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونا چاہیے ،علامہ قاری رفیق سعیدی نے کہاکہ حضور کی ولادت باسعادت کی خوشی تمام عالم نے منائی اور تمام دنیا مناتی رہے گی ،قاری عارف سعید ی نے کہا کہ آج قرآن وسنت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ،عالمی شہرت یافتہ نعت خواں محمد منیر حسین ہاشمی، وقاض رضا قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا ،آخر میں ڈاکٹر پیر سید محمد عبدالسمیع شاہ نے پاکستان کی سلامتی ، سیلاب زدگان ،کشمیر فلسطین کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔
سالانہ رحمت العالمین کانفرنس میں انجئینر سیف اللہ خان سرانی ،سید پیر اختر شاہ ،سید ابراہیم امیر شاہ،شمشاد کوثری، چئیرمین ھومیوپیتھک ویلفیئرکونسل ڈاکٹرخلیل ملک، شاعر وخطاط مختارعلی ، ملک اظہر کالرو، محمد غفار خان ، محمد عرفان قریشی،وقاص رفیع ،محمد راحیل ، محمد ابصار بخاری، محمد آکاش ، محمد سعدی، تنویر نانڈلہ ، سمیت دیگر اکابرین اور مریدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔