68

زمین پھٹی نہ آسمان گرا٬ بدبخت باپ سگی بیٹی کے ساتھ اپنا زبردستی منہ کالا کرتا رہا٬ بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

 

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

زمین پھٹی نہ آسمان گرا٬ بد بخت باپ 13 سالہ بیٹی کے ساتھ زبردستی اپنا منہ کالا کرتا رہا٬ بیوی نے یہ دلخراش انکشاف ہونے پر اپنے لعنتی شوہر کے خلاف
زناء بالجبر کا مقدمہ درج کروادیا۔
تھانہ مراد ضلع سیالکوٹ میں درج ایف آئی آر 1599/25 کے مندرجات کے مطابق وہاڑی کے شناختی کارڈ پتہ والی خاتون نے اپنے بدبخت شوہر کے خلاف درخواست مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کا شوہر اپنی سگی 12/13 سال بیٹی کے ساتھ زناء بالجبر کی لعنت میں پڑا ہوا ہے ٬ آخری بار مجھے کمرے میں بند کر کے اس نے اپنا منہ کالا کیا٬میری بیٹی کو ڈراتا دھمکاتا رہا کہ اگر کسی کو بتلایا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے لیکن اب جیسے ہی مجھے اس لعنتی کردار کی انتہائی غلیظ ترین حرکات کا میری معصوم بیٹی نے خود بتلایا تو میں یہ درخواست دے رہی ہوں٬ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں