46

اینستھیزیا کے عالمی دن پر آگاہی واک اور کیک کٹنگ کی خصوصی تقریب:ڈین ڈاکٹر پروفیسر کاشف چشتی کا خطاب

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

اینستھیزیا کے عالمی دن پر آگاہی واک اور کیک کٹنگ کی خصوصی تقریب چلڈرن ہسپتال ملتان میں منعقد ہوئی٬ ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے قیادت کی ٬ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف نے بھی شرکت کی٬دنیا بھر کی طرح چلڈرن ہسپتال ملتان میں بھی اینستھیزیا کے ماہرین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے، مریضوں کی جان بچانے میں ان کے کردار کو اجاگر کرنے اور اینستهيزيا کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے یہ دن منایا گیا۔
عالمی دن کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد كاشف چشتی نے اینستھیزیا کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کوئی بھی جراحی عمل سرجری محفوظ اینستھیزیا کے بغیر ممکن نہیں، اور اینستھیزیا کے ماہرین مریضوں کی جانوں کے حقیقی محافظ ہیں۔

واک اور کیک تقریب میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر عامر حنیف، ڈاکٹر سید ثقلین عباس، ڈاکٹر محمد سعید، ڈاکٹر انوار محمد، ڈاکٹر محمد شاہد، ڈاکٹر محمد اسلم، اور ڈاکٹر طیبہ حسن اور بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے ہسپتال کے احاطے میں آگاہی واک میں حصہ لیا اور بعد ازاں کیک کاٹنے کی تقریب میں “ورلڈ اینستھیزیا ڈے” کی خوشی منائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں