
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
ورلڈ کلاس لیجنڈری سکواش کھلاڑی جان شیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر کھیل کا باصلاحیت کھلاڑی موجود ہے۔ سکواش میں بھی پاکستان عالمی سرکٹ میں ایک بار پھر جلد نمایاں مقام حاصل کر لے گا۔ ملتان آمد پر ایک ملاقات میں انہوں نے مزید کہا کہ 80 ء اور 90ء کی دہائی میں بلاشبہ پاکستان کی ورلڈ سکواش میں بادشاہت برقرار رہی لیکن اب بھی انہیں امید ہے کہ پاکستان کا سکواش ٹیلنٹ اپنی صلاحیتوں کو ایک بار پھر منوا لے گا۔ جان شیر خان چند برس قبل ملتان میں منعقدہ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں بحیثیت مہمان خصوصی بھی ملتان آئے تھے۔
جان شیر خان کی سکواش ورلڈ میں حکمرانی کا ریکارڈ
گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج حقائق کے مطابق جان شیر خان سکواش کے ایسے باصلاحیت کھلاڑی جنہوں نے صرف 21 سال کی عمر سے اگلے برس تک دنیا بھر میں ناقابل شکست کھلاڑی رہنے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا ۔ 15 جون 1969ء کو پیدا ہونیوالے جان شیر خان ایک عشرہ سے زائد عرصہ تک ورلڈ سکواش سرکٹ میں نمبر ون کھلاڑی رہے۔اس عرصہ میں انہوں نے 331 پروفیشنل میچوں میں سے 293 اور پروفیشنل ٹور فائنلز کے 118 میچوں میں سے 99 جیتے۔ 1990ء سے 1996ء تک وہ 81 میچوں میں ناقابل شکست رہے۔
ایک سابق پروفیشنل پاکستانی سکواش کھلاڑی ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران، خان نے کئی چیمپئن شپ گیمز جیتے، کئی ایوارڈز حاصل کیے، اور ایک دہائی سے زائد عرصے تک دنیا میں نمبر ون کا درجہ حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران، اس نے ۔ یہ اعلیٰ سطحی پیشہ ورانہ کھیلوں میں جیتنے کا سب سے طویل سلسلہ تھا، جیسا کہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔