حساس نوعیت کے آپریشنز میں شہرت کی حامل پولیس افسر حنامنور پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر۔ سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں خدمات انجام دیں گی

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ایشیاء انڈر 19 وومنز کپ 2025ء میں پاکستان ٹیم تو ایونٹ کے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی تھی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس قومی وومنز ٹیم کی منیجر حنا منور (خاتون پولیس آفیسر ) کو ضرور پروموٹ کردیا ہے سکیورٹی آپریشن میں نیک نام شہرت کی حامل خاتون پولیس افسر کو پی سی بی نے 29 برس بعد پاکستان کی سرزمین پر شیڈولڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میگا ایونٹ چیمپئن ز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا آپریشنل منیجر مقرر کیا ہے۔ اور وہ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر کی حیثیت سے چارج سنبھالیں گی۔پی سی بی نے سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کے عہدے پر برقرار رکھا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا افتتاحی میچ 19 فروری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی پر میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ 9 مارچ 2025ء کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے ۔ حنا منور کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی آپریشنل ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل حنا منور کراچی اور لاہور میں شیڈولڈ سہ ملکی سیریز میں بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی آپریشنل منیجر کی حیثیت سے پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں گی۔ 8 فروری سے 14 فروری تک شیڈولڈ سہ ملکی سیریز میں پاکستان۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ حنا منور کو سوات فرنٹیئر کانسٹبلری کی پہلی خاتون افسر ہونے کے علاوہ مختلف حساس ترین اہم ٹاسک نبھانے کا کامیاب تجربہ بھی حاصل ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق خاتون پولیس افسرحنامنور کی اس کی تقرری کا مقصد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان مربوط رابطہ اور قومی ٹیم کی آپریشنل سرگرمیوں کو فول پروف انداز میں یقینی بنانا ہے۔ اور ایسی سٹریٹجک اور قائدانہ سرگرمیوں میں حنا منور پہلے ہی خدمات انجام دے چکی ہیں جس سے مختلف آپریشنز کو ہموار کرنے میں مدد ملی ہے،” پی سی بی ذرائع کے مطابق گزشتہ برس پی سی بی کی اہم ٹاسک فورس میں شمولیت کے بعد حنا منور کو ایشیاء کپ جانے والی پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا منیجر بھی نامزد کیا گیا تھا۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *