126

آفریدی” میزائل ” نے پانچ “بھارتی رافیل کرکٹر ” کرکٹ کے میدان میں مار بھگائے۔ ورلڈ لیجنڈز میں بھگوڑی بھارتی ٹیم کا پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار۔ میچ منسوخ۔

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات.

آفریدی” میزائل ” نے پانچ “بھارتی رافیل کرکٹر ” کرکٹ کے میدان میں مار بھگانے۔ ورلڈ لیجنڈز میں بھارتی ٹیم کے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار پر میچ منسوخ کردیا گیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی انتظامیہ کے مطابق بھارتی کھلاڑی شیکھر ھون کے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے کے بعد منسوخ کردیا گیا اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ “جیو پولیٹیکل تناؤ” کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ایکس پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں، ڈبلیو سی ایل کے منتظمین نے اعلان کیا کہ، “ہم نے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈبلیو سی ایل میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ تجربہ کار کرکٹر شیکھر دھون سمیت سابق بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کے بعد سامنے آیا۔ دھون نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان پوسٹ کیا، جس میں ایک ای میل کا سکرین شاٹ دکھایا گیا ہے جو میچ سے دستبرداری کی اطلاع کے لیے بھیجی گئی تھی۔

ٹورنامنٹ کے اسپانسرز میں سے ایک، ایک ہندوستانی ٹریول کمپنی، نے بھی ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ وہ “پاکستان میں شامل کسی بھی ڈبلیو سی ایل میچ سے منسلک یا اس میں شرکت نہیں کرے گا۔

پہلگام واقعہ پر آفریدی کے محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے بیان کی چبھن مودی سرکار ابھی تک محسوس کر رہی ہے۔

لیگ کے بیان میں بھارتی انخلاء کی وجوہات کے طور پر “موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی” کا حوالہ دیا گیا ہے۔لیکن ان سب پر بھاری بھارتی کرکٹرز کا وہ بیانیہ تھا کہ جس کے مطابق بھارتی کرکٹرز نے شاہد آفریدی کی پاکستان کے سکواڈ میں موجودگی پر اعتراض کیا ۔ اس اعتراض کا پس منظر حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران آفریدی کے اس بیان سے جڑا ہوا جس میں انہوں نے پہلگام واقعہ میں پاکستان کے خلاف الزام تراشی پر ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دیا تھا اور کہا تھا کہ چھ لاکھ بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں موجودگی میں پہلگام واقعہ ہونا بھارتی فوج اور سرکار کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن الزام تراشی پاکستان پر کی جا رہی ہے۔ شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹرز کے بیانیہ اور میچ منسوخی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر میری موجودگی میں نہ کھیلنے کی وجہ سے میچ منسوخ کروانا تھا تو پہلے بتا دیتے وہ میچ کیا گراؤنڈ میں ہی نہ آتے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار میں بھارتی کرکٹرز کے انکار کو حالیہ جنگ میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل گرائے جانے سے تشبیہہ دی جا رہی ہے کہ آفریدی “میزائل” نے بھارتی “رافیل ” کرکٹرز کرکٹ کے میدان پر مار گرائے۔ ماضی میں کرکٹ کے میدانوں پر پاک بھارت کرکٹرز کے درمیان نوک جھونک کے واقعات کی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں لیجنڈز کرکٹ میں پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم کے کھیلنے سے انکار کے تانے بانے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتھم گمبھیر کے اس بیانیہ سے جوڑے جا رہے ہیں جو اس نے حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران دیا تھا ۔ گوتم گمبھیر نے کسی بھی فورم پر پاکستان کے ساتھ کرکٹ کی مصروفیات کو مکمل طور پر روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔حالیہ کشیدگی نے اس سال کے ایشیا کپ پر بھی مختصراً سایہ ڈالا، اس قیاس کے ساتھ کہ بھارت ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گا۔ تاہم توقع ہے کہ دونوں ٹیمیں رواں سال ستمبر میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

بھگوڑی بھارتی ٹیم کے فرار پر ڈبلیو سی ایل انتظامیہ کو کرکٹ فینز سے معذرت کرنا پڑ گئی۔

بھگوڑی بھارتی ٹیم کے فرار پر ڈبلیو سی ایل انتظامیہ کو کرکٹ فینز سے معذرت کرنا پڑ گئی۔ڈبلیو سی ایل انتظامیہ نے اپنے بیان میں، لوگوں کے جذبات کو ” ٹھیس پہنچانے” اور ڈبلیو سی ایل کے میچ کو پہلے مقام پر رکھنے کے فیصلے پر ہندوستانی کھلاڑیوں کو تکلیف پہنچانے پر معذرت کی۔یہ میچ جو 20جولائی بروز اتوار کو شیڈول تھا – ٹورنامنٹ میں دونوں ممالک کے درمیان پہلا میچ ہونا تھا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کررہے ہیں جب کہ ہندوستانی ٹیم کی قیادت یوراج سنگھ کررہے ہیں۔ڈبلیو سی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ ٹورنامنٹ 2 اگست تک انگلینڈ، بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی شرکت کے ساتھ چلنا ہے۔ڈبلیو سی ایل چار انگلش شہروں برمنگھم، نارتھمپٹن، لیڈز اور لیسٹر میں منعقد ہوگا۔

میدان جنگ میں شکست، سفارت کاری میں ناکامی، اور اب کھیلوں سے فرار، بھارت کو ہر محاذ پر شرمندگی کا سامنا ہے:سینیٹر شیری رحمان 

لیجنڈز کرکٹ میں بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار پر پی پی پی کی سینیٹر شیری رحمان نے منسوخی کی مذمت کی۔بھارتی کرکٹرز نے، وزیراعظم نریندر مودی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے، کھیلوں کو نفرت میں بدل دیا ہے۔میدان جنگ میں شکست، سفارت کاری میں ناکامی، اور اب کھیلوں سے فرار، بھارت کو ہر محاذ پر شرمندگی کا سامنا ہے۔ شیریں رحمان اس پاکستانی وفد کا بھی حصہ تھیں کہ جس نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع پر پاکستان کے موقف سے دنیا بھر کو آگاہ کیا، انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا نفرت سے بھرا اور متعصبانہ رویہ ان کی مودی پرستانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔کھیل امن، رواداری اور باہمی احترام کے سفیر ہیں، لیکن بھارت نے یہاں بھی تنگ نظری کا مظاہرہ کیا ہے۔ مودی سرکار صرف پاکستان کا ذکر کرنے پر کانپ جاتی ہے، اور ان کے کھلاڑی میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں، انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستانیوں کا کھیلوں کی بجائے نفرت پر مبنی ایجنڈا علاقائی امن اور کھیلوں کی روح کے لیے خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں