
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو چیمپیئن ز ٹرافی 2025ء کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے محسن نقوی سمیت بورڈ اور ا ن کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے کام کی رفتار کو سراہا۔ملاقات میں محسن نقوی نے وزیر اعظم کو انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔وزیر داخلہ نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر وزیرِاعظم کو بریفنگ بھی دی۔
دریں اثناء چیمپئن ز ٹرافی کے سلسلے میں رپورٹ کے مطابق نو تعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں انتظامات کی جانچ پڑتال پاکستان کی میزبانی میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں ہو گی یہ سہ ملکی سیریز 8 فروری سے شروع ہونے والی ہے 16 فروری کو فائنل میچ کھیلا جائے گا تین روز کے بعد 19 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئن ز ٹرافی 2025ء کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ سہ ملکی سیریز کے بعد دونوں نو تعمیر شدہ سٹیڈیم ز میں انتظامات کو مزید بہتر بنائے جانے کی گنجائش ہو گی۔