MyStake Casino stands out in the online gaming landscape, offering players generous welcome bonuses that enhance the excitement from the very start. New users can explore a plethora of games with enticing promotions designed to maximize their bankroll and gaming experience. To learn more about these fantastic offers, visit mystake casino today! At HadesBet Casino, players can enjoy the thrill of gaming without the wait, thanks to their impressive fast payout system. Whether you’ve hit a jackpot or simply want to access your winnings quickly, hadesbet ensures that your cash is in your hands in no time, making every gaming experience seamless and satisfying. At BetRolla Casino, exceptional customer support is a top priority, ensuring that players feel valued and heard at every turn. With a dedicated team available around the clock, assistance is just a click away, allowing you to enjoy a seamless gaming experience. Discover more about their commitment to customer care by visiting betrolla today. At CasinoLab, players are greeted with a treasure trove of generous welcome bonuses that set the stage for an exhilarating gaming experience. Newcomers can dive into a world of possibilities, enhancing their initial deposits with substantial matched bonuses and a plethora of free spins, allowing for an extended playtime that sharpens their skills. Discover the excitement and rewards that await you by visiting casinolab today and elevate your online gaming adventure! At GxMble Casino, players can indulge in their favorite games with peace of mind, knowing that robust security measures and a commitment to fair play are at the forefront of its operations. The casino employs advanced encryption technology to protect personal and financial data, ensuring a safe gaming environment for everyone. When you choose to explore the thrilling offerings at gxmble casino, you can trust that every game is regularly audited for fairness, making for an honest and enjoyable gaming experience.
مظلوم کشمیری عوام سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا اظہار یکجہتی 173

مظلوم کشمیری عوام سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا اظہار یکجہتی

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی طرف سے بھی اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق اور صوبائی صدر شازیہ سیال نے کہا کہ ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ یہ نہ صرف کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، بلکہ اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے لاکھوں افراد آج بھی بھارتی ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کے سب سے بڑے انسانی المیوں میں سے ایک ہے، جہاں لاکھوں بے گناہ مسلمان بدترین ریاستی جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارتی افواج کی جانب سے جاری ظلم و ستم، ماورائے عدالت قتل، خواتین کی بے حرمتی، بچوں اور نوجوانوں کی جبری گمشدگی جیسے مظالم اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ کشمیری عوام کا سب سے بڑا جرم صرف یہ ہے کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ عالمی برادری کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم پر خاموش ہے، اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی بھارتی حکومت پر مؤثر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی ہیں۔

کشمیری خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ کشمیری خواتین اس جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے شوہروں، بیٹوں، اور بھائیوں کو آزادی کے لیے قربان کر رہی ہیں، بلکہ سینکڑوں کشمیری خواتین کو بھارتی فورسز نے شہید کر دیا، ہزاروں کو گرفتار کر لیا گیا، اور بے شمار خواتین کی بے حرمتی کی گئی ، اس کے باوجود ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے وہ آج بھی ان مظالم کے خلاف سینہ تان کر کھڑی ہیں اور اپنے حق کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ، اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ریاستی جبر کے خلاف عملی اقدامات کریں۔ صرف زبانی دعوے اور قراردادیں کافی نہیں، بلکہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دینے کے لیے مؤثر سفارتی اور قانونی کارروائیاں کی جانی چاہئیں۔انہوں نے مسلم امہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کریں۔ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالیں اور کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر مذید مؤثر انداز میں اجاگر کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں