ملتانی تسبیح کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقبولیت ۔ جنید جمشید۔ تحریک لبیک اور دعوت اسلامی کی ڈیزائن والی نمازی ٹوپیوں کی مانگ۔ ماہ صیام میں عطریات کا ٹرینڈ بھی پاپولر ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

رمضان المبارک کے دوران ملتانی تسبیح کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ گلوکاری چھوڑ کر تبلیغی اسلام کے مشن پر اپنی آخری سانس تک قائم رہنے والے جنید جمشید۔ تحریک لبیک اور دعوت اسلامی کی ڈیزائن اور مخصوص رنگوں والی نمازی ٹوپیوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے ماہ صیام کے دوسرے عشرہ کے آغاز پر عطریات کا ٹرینڈ بھی پاپولر ہوا ہے ۔ ایس جی نیوز ویب سائٹ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں عمرہ مبارک اور حج مبارک کی نسبت سے قائم اسلامی مصنوعات کے ڈسپلے سنٹرز پر احرام۔ جائے نماز۔

تسبیحات اور نمازی ٹوپیوں کی خریداری میں تیزی آئی ہے ۔ ایسے ہی مختلف ڈسپلے مراکز پر سجائی گئی مصنوعات کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کی ڈیزائننگ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔ مثلاً ایک سفید رنگوں والی نماز کی ٹوپی جس پر باریک سائز کے موتی چمک رہے تھے اور رنگین دھاگوں سے دستکار کے ہاتھوں سے بنائی جا گمان ہوتا تھا لیکن ڈسپلے سنٹر کے مالک کا کہنا تھا کہ یہ دستکاری کا شاہکار نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے کمپیوٹر ڈیزائننگ کے ہنر کا کمال ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ نمازی ٹوپی کے خریداروں کا تعلق مختلف مسالک سے ہوتا ہے ۔

جس کا اظہار ان کی ٹوپی کے انتخاب سے بھی ہوتا ہے ۔ اس لیے ہمارے ڈسپلے سنٹرز پر دعوت اسلامی کی نسبت سے مخصوص سبز رنگ والی۔ تحریک لبیک کے مخصوص گہرے بھورے رنگ والی ٹوپیاں بھی سجائی جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ گلوکاری ترک کرکے مذہبی سکالر اور حمد و نعت خواں کی حیثیت سے شناخت پانے والے جنید جمشید کی معروف جے ڈاٹ پراڈکٹ کی تیار کردہ نماز والی ٹوپیاں اگرچہ خاصی مہنگی ہیں لیکن خریداری میں ٹاپ ٹرینڈ ہیں۔ 

عمرہ اور حج ایام میں کھجور کی گٹھلی اور قیمتی لکڑی سے تیار کی گئی ملتانی تسبیح کی حجاز مقدسہ میں مقبولیت۔

ایس جی نیوزویب سائٹ سروے کے اسلامی مصنوعات کے ڈسپلے سنٹرز مالکان کا کہنا تھا کہ اگرچہ عمرہ اور حج کی سعادت کیلئے دنیا بھر سے جانے والے زائرین کرام مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے کھجور ۔ آب زمزم کے علاوہ تسبیحات نمازی ٹوپی اور جائے نماز کی خریداری کرنا باعث سعادت خیال کرتے ہیں۔

لیکن زائرین کرام کی معلومات میں اضافہ کیلئے بتاتے ہیں کہ ملتان کے کاریگروں کے ہاتھوں سے قیمتی لکڑی اور کھجور کی گٹھلی سے تیار کی جانیوالی تسبیح کی مقبولیت سب سے زیادہ ہے اگرچہ دنیا بھر میں لکڑی اور کھجور کی گٹھلی سے تسبیح تیار کی جاتی ہے لیکن ملتانی کاریگروں کی نفاست بیمثال ہے۔ یہ تسبیح کے دانے جس دھاگہ میں پروئے جاتے ہیں وہ اتنا مضبوط اور دیرپا ہے کہ ٹوٹ نہیں پاتا۔

اسلامی مصنوعات کے ڈسپلے سنٹرز پر ایرانی پلاسٹک سے تیار کی گئی مختلف ڈیزائن والی تسبیحات بھی سجائی گئی ہیں اور ان کی مانگ بھی نمایاں ہے۔ اونٹ کی ہڈی۔ کرسٹل اور چائنہ کے دانے دار تسبیح بھی خریداری ٹرینڈ میں شامل ہے۔ تسبیح کے دانہ کوالٹی اور سائز کے بارے میں بتایا گیا کہ اس کے لیے “ایم ایم فارمولہ ” ہے ہدیہ کے تعین بارے بریف کیا گیا کہ سو روپے سے ہزاروں روپے مالیت کی قیمتی تسبیح بھی دستیاب ہے۔ عقیق اور دیگر قیمتی پتھروں سے بنائی گئی تسبیح کو قیمتی اور نایاب تسبیحات کی درجہ بندی میں شامل کیا گیا۔

انگلی پر انگوٹھی کی طرح فکسڈ ڈیجیٹل تسبیح بارے بتایا گیا کہ اس کے ہدیہ میں رمضان المبارک کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے ہدیہ میں اچانک اضافہ خریداری پر بھی اثر انداز ہوا ہے ۔

عمرہ زائرین کیلئے خصوصی احرام۔ جاء نماز اور صابن کا خاص برانڈ متعارف۔

رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی سعادت کو اس لیے خاص خیال کیا جاتا ہے روزے کی حالت میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر قیام کو روحانی نسبت بھی دی جاتی ہے۔ شعبان المعظم سے ہی خصوصی عمرہ پیکیج متعارف کروا دیئے جاتے ہیں۔ اس بار عمرہ مصنوعات میں بھی خاص ٹرینڈ دیکھنے میں آیا ہے بغیر خوشبو والے صابن کیٹیگری میں حاجی سوپ بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

جس کے اجزاء کو بھی خاص نسبت دی جا رہی ہے ۔ احرام برانڈ میں ٹاول کوالٹی کے ساتھ ساتھ مصری پراڈکٹ احرام کو بھی ٹرینڈ میں بتایا گیا۔ ان دونوں کی کوالٹی میں ہلکا پن اور نرم ملائم ہونا خاصیت بتائی گئی ۔ جاء نماز ورائٹی میں شنیل کی نرم و ملائم کوالٹی کی خریداری سب سے زیادہ بتائی گئی اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ شنیل پراڈکٹ جاء نماز کو گھٹنوں جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کیلئے سجدہ اور قعدہ کی حالت میں آرام دہ ہے۔

  • Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان شٹل ٹرین چل پڑی۔ ڈیرہ غازی خان میں افتتاحی تقریب۔ وفاقی وزراء حنیف عباسی اور اویس لغاری بھی شریک

    :محمد ندیم قیصر(ملتان)…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *