فارمیٹ بدلا۔ ٹیم بدلی مگر شکست کے بادل نہ چھٹ سکے۔ ٹی20 کی فاتح نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں بھی فاتحانہ آغاز ۔ پاکستانی نژاد کرکٹر کے بیٹے کا تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

فارمیٹ بدلا۔ ٹیم بدلی مگر شکست کے بادل نہ چھٹ سکے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم فتح کے ٹریک پر نہ آسکی ۔ٹی20 کی فاتح نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں بھی فاتحانہ آغاز ۔ کیویز ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد کرکٹر اظہر عباس کے کیویز نیشنلسٹ کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو ڈالے اور ڈیبیو میچ میں تیز ترین نصف سنچری سکور کرنے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

نیوزی لینڈ جس نے پاکستان کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹی 20 سیریز 1ـ4 کی برتری سے جیت لی تھی ۔ فتح کا مشن ون ڈے سیریز میں بھی جاری رکھا اور بیسٹ آف تھری سیریز کے پہلے میچ میں 73 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

اوپننگ پارٹنر شپ 8 رنز پر ٹوٹنے اور تین وکٹیں 50 رنز ر کھو دینے والی کیویز ٹیم مڈل آرڈر نے پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے پاؤں اکھاڑ دیئے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز آغاز میں مشکلات سے دوچار رہی اوپننگ پارٹنر شپ 8 رنز پر ٹوٹی۔اوپنر ڈبلیو ینگ تیسرے اوور کی آخری گیند پر نسیم شاہ کی بال پر سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تو اس وقت مجموعی سکور صرف 8 رنز تھا۔ ینگ 11 گیندیں کھیل کر صرف ایک رنز بنا پائے۔33کے مجموعی سکور پر دوسرے اوپنر این کیلی 29 گیندوں پر 11 رنز (3چوکے) بنا پائے انہیں پاکستانی لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ باؤلر عاکف جاوید نے کلین بولڈ کر کے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو میچ کی پہلی وکٹ بنایا۔ ابھی مجموعی سکور میں 17 رنز کا اضافہ ہو پایا تھا کہ ون ڈاؤن بیٹسمین نکولس25 گیندوں پر 11 رنز( ایک چوکا) بنا کر عاکف جاوید کی بال پر بابر اعظم کو کیچ تھما گئے۔ 12.4اوورز 50/3 کے مجموعے پر کیویز کی مڈل آرڈر بیٹنگ فورس حرکت میں آئی اور ٹو ڈاؤن چپمین اور تھری ڈاؤن مچلز کی جوڑی نے پاکستان کے تمام باؤلرز کو دن میں تارے دکھا دیئے۔ خاص کر پانچویں ریگولر کی کمی پوری کرنے والے سلمان علی آغا اور عرفان خان نیازی کے 10 اوورز میں 18 رنز فی اوور کی اوسط سے 118 رنز بٹورے آغا جی نے بغیر وکٹ لیے 5 اوورز میں67رنز اور نیازی جی نے 5 اوورز میں 3 وکٹوں کے بدلے 51 رنز دیدیئے ۔ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے چپمین نے 111گیندوں پر 136رنز (6چھکے 13 چوکے) مچل نے 84 گیندوں پر 76 رنز(4 چوکے 4 چھکے) بنا ڈالے ان دونوں مڈل آرڈرز نے چوتھی وکٹ کیلیے 199رنز کی شراکت داری کی۔ 41.4اوورز میں 249/4 کے مجموعہ پر پاکستانی باؤلرز نے وکٹیں تو ضرور حاصل کیں مگر وہ رنز بنانے کی کیویز رفتار کو کنٹرول نہ کر سکے۔ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنیوالے پاکستانی نژاد فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے صاحبزادے محمد ارسلان عباس نے اپنے انٹرنیشنل ڈیبیو میچ میں پاکستانی باؤلرز کو دھو ڈالا اور صرف 24 گیندوں پر نصف سنچری 3 چھکوں 3 چوکوں کی مدد سے بنا کر پہلے میچ میں تیز ترین ففٹی بنانے کا ریکارڈ بنا دیا انہیں کیویز اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر باؤنڈری لائن پر کھڑے ہوئے فیلڈر بابر اعظم نے محمد علی کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ محمد ارسلان عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز بنائے نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں 9وکٹوں پر 344 رنز جوڑ لیے۔

پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹسمین وکٹ بچانے میں رنز بنانے کی رفتار کو سپیڈ اپ نہ کر پائے۔

پاکستان کی اوپننگ پارٹنر شپ میں 81 رنز 12.4 اوورز میں بنائے گئے۔ عثمان خان 33 گیندوں پر 39رنز (2 چوکے 4 چھکے) بنا کر آؤٹ ہوئے عثمان خان کو نیتھن سمتھ نے جے ڈفی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔صرف 6 رنز کے اضافہ کے ساتھ ہی دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق بھی پویلین سدھارے ۔انہوں نے 49 گیندوں پر 36 رنز(1 چھکا۔ 5 چوکے) بنائے بریسول کی گیند پر مچل نے عبداللہ شفیق کو کیچ آؤٹ کروایا۔

بابر اعظم ۔سلمان علی آغا اور کپتان محمد رضوان نے مل کر 161 رنز جوڑے مگر میچ جیتنے کا ٹیمپو نہ بنا پائے۔

مڈل آرڈر بیٹنگ میں بابر اعظم ۔سلمان علی آغا اور کپتان محمد رضوان نے مل کر 161 رنز جوڑے مگر یہ تینوں بیٹسمین میچ جیتنے کا ٹیمپو نہ بنا پائے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان تیسری وکٹ کی پارٹنرشپ میں 76 رنز بنے رضوان مجموعی سکور 164 رنز پر 34 گیندوں پر 30رنز(1چھکا۔ 3چوکے) بناکر ڈیبیو میچ کھیلنے والے اپنے ہموطن کیویز باؤلر محمد ارسلان عباس کا پہلا انٹرنیشنل شکار بن گئے انہیں مچل نے کیچ آؤٹ کیا ۔پاکستانی مڈل آرڈرز نے 28.5 اوورز میں 164/3 سے میچ وننگ مشن کو آگے بڑھانے کی جستجو جاری رکھی اس مرحلہ پر ون ڈاؤن بابر اعظم اور تھری ڈاؤن بیٹسمین سلمان علی آغا نے ہر گیند پر سکور بورڈ کو متحرک رکھنے کی حکمت عملی کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 73 رنز جوڑ لیے لیکن 249 کے مجموعے پر بابر اعظم (84 گیندوں پر 78 رنز3چھکے 5 چوکے) کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستانی بیٹسمین یکے بعددیگر آؤٹ ہوتے گئے اور پوری ٹیم 45ویں اوورز کی پہلی گیند پر 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ سلمان علی آغا نے 48 گیندوں پر 58 رنز( 2چھکے 5چوکے) بنائے ۔ محمد علی ۔عرفان نیازی اور نسیم شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے ۔حارث ۔ عاکف اور طاہر طیب نے ایک ایک رنز بنایا ۔

نیوزی لینڈ کے باؤلنگ اٹیک نے کسی بھی مرحلہ پر میچ کا کنٹرول ہاتھ سے نہ نکلنے دیا نیتھن سمتھ ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔

پاکستانی ٹیم کے فتح مشن کو 73 رنز کی دوری پر بریک لگانے والے نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے میچ میں کسی بھی مرحلہ پر کنٹرول ہاتھ سے نہ نکلنے دیا نیتھن سمتھ 8.1 اوورز میں 60 رنز دے کر 4 آؤٹ کیے۔ جے ڈفی نے 9اوورز میں 57 رنز کے عوض 2 وکٹیں اڑائیں ۔ فرسٹ اٹیک باؤلر ڈبلیو روڑکے نے 10 اوورز میں ایک میڈن کروایا اور 38 رنز کے عوض ایک آؤٹ کیا۔ کپتان بریسول کو 10اوورز میں 60 رنز کے بدلے ایک وکٹ مل پائی۔ ڈیبیو میچ میں شاندار تیز ترین ریکارڈ ساز نصف سنچری سکور کرنیوالے محمد ارسلان عباس کو 7 اوورز میں پاکستانی کپتان محمد رضوان کی وکٹ مل پائی۔

  • Related Posts

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار تیسری جیت حاصل کی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *