
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پاکستان 12 کھلاڑیوں کے ساتھ بھی نہ جیت سکا۔ نیوزی لینڈ نے دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اور سیریز بھی جیت گیا۔ بارہویں بیٹسمین نسیم شاہ اور فہیم اشرف کی نصف سنچریوں نے شکست کا مارجن کم کیا ۔
ہملٹن میں کھیلے گئے بیسٹ آف تھری سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز کی عمدہ اوپننگ پارٹنر شپ کے بعد چار وکٹیں 102 کے مجموعہ تک گر گئیں اور آدھی ٹیم( پانچویں وکٹ) 132 رنز پہنچتے پہنچتے پویلین واپس پہنچ گئی۔ اس مرحلہ میں کیریئر کے ڈیبیو میچ میں تیز ترین نصف سنچری سکور کرنے کا اعزاز بنانے والے پاکستانی نژاد کیویز مڈل آرڈر بیٹسمین محمد ارسلان عباس نے پچ پر قیام کرنے کو ہنر آزمایا اور 66 گیندوں پر 41 رنز کی باری کھیلی جس میں تین چوکے بھی شامل تھے۔
لیکن نیوزی لینڈ کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو ساتویں نمبر بیٹنگ کیلیے آنیوالے وکٹ بیٹسمین مچل ہے نے نہ صرف دباؤ سے نکالا بلکہ 78 گیندوں پر 7 چوکوں ۔ 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست جارحانہ 99 رنز بنا ڈالے ۔ صرف ایک رنز کی کمی کے باعث تھری فیگر اننگز کھیلنے میں ناکام مچل نے اننگز کے آخری 10 اوورز میں سٹرائیک اینڈ کا چارج سنبھالے رکھا اور دیگر ٹیل اینڈرز نیتھن سمتھ(6 رنز ) بی سیئرس( 8 رنز ) اور جے ڈفی(0) کے ساتھ مل کر 83 رنز کا بھی اضافہ کیا۔ اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجا دیا۔اس مجموعہ میں نک کیلی نے 23 گیندوں پر 31 رنز،(2چھکے 4 چوکے) اور کپتان بریسول نے 28 گیندوں پر 17 رنز(1 چھکا ) کا حصہ ملایا۔
پاکستان کے اوپنرز چلے اور نہ مڈل آرڈرز ۔ فہیم اور حارث کی جگہ کنکشن بیٹر نسیم شاہ کی ففٹی اننگز بھی کام نہ آ سکیں۔
پاکستان بیٹنگ کے تین اہم ستون 9 رنز تک زمین بوس ہوئے تو اگلی 5 وکٹوں کو بھی دیمک چاٹ گئی چوتھی وکٹ 31 رنز۔ پانچویں 32 ۔ چھٹی 65. ساتویں 72 اور آٹھویں 114 رنز پر گر گئی۔ اس مرحلہ پر ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ حارث رؤف کی جگہ آئی سی سی کنکشن رولز کے تحت بیٹنگ کی اجازت پانے والے حارث رؤف اور فہیم اشرف نے مل کر کیویز باؤلنگ کا مقابلہ کیا اور نویں وکٹ کیلئے 65 رنز کی شراکت داری مکمل کی ۔ آخری وکٹ پر فہیم اشرف نے سفیان مقیم کے ساتھ مل کر دسویں (آخری وکٹ ) کیلئے 29 رنز کا اضافہ کیا اور پاکستان کی پوری ٹیم 42 ویں اوور کی دوسری گیند پر 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
نسیم شاہ ن اور فہیم اشرف نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی نصف سنچریاں سکور کیں۔ نسیم شاہ نے 44 گیندوں پر 51 رنز(4 چوکے4چھکے) اور فہیم اشرف نے 80 گیندوں پر 73 رنز( 3 چھکے 6 چوکے) کی بہترین اننگز کھیلی۔ 8 بیٹسمین اوپنرز عبداللہ شفیق (1رنز) اور امام الحق ( 3رنز) ۔ بابر اعظم (1رنز)۔ کپتان محمد رضوان (5 رنز)۔ سلمان علی آغا (9رنز). محمد وسیم جونیئر(1رنز) . انجرڈ حارث رؤف (3 رنز) اور عاکف جاوید(8 رنز) ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے سفیان مقیم نے 13 رنز (1 چھکا 1 چوکا) طیب طاہر نے 13 رنز(1 چوکا) بنائے۔
پاکستان کا باؤلنگ کم بیک ثمر آور ثابت نہ ہوا کیویز باؤلرز نے نسیم اور فہیم کے جارحانہ موڈ کو بھی کنٹرول کرلیا۔
بیسٹ آف تھری سیریز کے پہلے میچ کی فاتح نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسرا میچ باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کے باعث جیتا ۔ پاکستانی باؤلرز نے کیویز بیٹنگ لائن کو دھچکا ضرور لگایا لیکن مین آف دی میچ نروس نائنٹیز کے شکار وکٹ بیٹسمین مچل ہے اور پاکستانی نژاد بیٹسمین محمد ارسلان عباس نے ٹیم کا مجموعی ٹوٹل فائٹنگ ایریا تک پہنچا دیا اور بعد میں کیویز باؤلنگ اٹیک کے تابڑ توڑ حملوں نے پاکستان کی بیٹنگ لائن اڑا کے رکھ دی۔ ٹیل اینڈرز نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے اپنی بیٹنگ مہارت کا جم کے مظاہرہ کیا لیکن ٹیم کو فتح زون میں نہ لا پائے۔
دونوں ممالک کے باؤلنگ تجزیہ کے مطابق بی سیریئس نے 5 وکٹیں 59 رنز کے بدلے اپنے کھاتہ میں درج کروائیں۔ جیکب ڈفی نے 3 وکٹیں 35 رنز کے عوض حاصل کیں۔ اورکے کو ایک وکٹ 19 رنز دے کر مل پائی۔
پاکستان کی باؤلنگ میں سفیان مقیم نے 10 اوورز کے کوٹہ میں 33 رنز کے عوض 2 وکٹیں اڑانے کی کفایتی کارکردگی دکھائی۔ فہیم اشرف کو 10 اوورز کے کوٹہ میں 46 رنز دے کر ایک وکٹ ملی مہنگے ترین باؤلر محمد وسیم جونیئر کو 2 وکٹوں کیلئے 75 رنز کی پھینٹی برداشت کرنا پڑی حارث رؤف کو ایک وکٹ 75 رنز دے کر مل پائی۔ عاکف جاوید نے 10 اوورز 48 رنز ایک وکٹ کی باؤلنگ پرفارمنس دکھائی۔