ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پنجاب بھر میں ریسکیو سرگرمیوں کا آغاز ۔ 1122 ملتان کی جانب سے دریائے چناب پر عملی مشقوں کا انعقاد۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پنجاب بھر میں ریسکیو سرگرمیوں کا آغاز ۔ 1122 ملتان کی جانب سے دریائے چناب پر عملی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔حکومت پنجاب اور سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) نے مشقوں بارے اپڈیٹ رپورٹ ارسال کر دی گئی۔پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) ملتان نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی قیادت میں دریائے چناب کے مقام ہیڈ محمد والہ پل کے قریب ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے بڑی سطح کی عملی مشقوں کا انعقاد کیا۔ان عملی مشقوں میں ضلعی انتظامیہ، لائیوسٹاک، ہائی وے، میٹروپولیٹن کارپوریشن، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 کےرضاکاروں اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ تمام اداروں نے اپنی پیشگی طے شدہ ذمہ داریوں کے مطابق کیمپس قائم کیے اور فرضی سیلابی حالات میں اپنی اپنی خدمات کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔مشقیں دیکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری بھی موجود تھے۔

متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے ۔ تیراکی کے ذریعے  متاثرین کو ریسکیو کرنے اور  ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے کی مہارت کا بھی مظاہرہ ۔

ان عملی مشقوں میں اے ڈی سی ار ابوبکر،اور پی ڈی ایم اے کے کوارڈینیٹر نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مشقوں کا معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں اور ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد بلال نے ریسکیو کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فرضی مشق میں کشتی کے ذریعے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور فیلڈ ہسپتال منتقلی کا عملی مظاہرہ کیا۔ تیراکی کے ذریعے بغیر کشتی متاثرین کو ریسکیو کرنے اور غوطہ خوروں نے ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے کی مہارت کا بھی مظاہرہ کیا۔ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا جو ضلعی کنٹرول روم سے مربوط رہا، جبکہ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ارشد خان نے ٹیمز کی قیادت کی۔

ریسکیو1122 اور دیگر ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں۔

ریسکیو مشقوں کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی تیاریوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ریسکیو1122 اور دیگر ادارے کسی بھی ہنگامی ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد اداروں کے مابین ہم آہنگی، وسائل کی جانچ، اور ریسپانس کی بروقت تیاری کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ملتان ممکنہ سیلابی صورتحال اور دشمن ملک کی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،انہوں نے ریسکیورز کو سراہتے ہوئے کہا کہ “آپ ہمارا فخر ہیں اور دوسروں کے لیے رول ماڈل بھی، جس جذبے سے آپ روزانہ عوام کی خدمت کرتے ہیں، اسی طرح خود کو ممکنہ انہوں نے مزید کہا کہ فرضی ہنگامی حالات میں اداروں کو اپنی کارکردگی کو جانچنے اور بہتر سے بہتر تر بنانے کی ترغیب اور حکمت عملی تیار کرنے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔سیلابی ایمرجنسی کے لیے بھی تیار رکھیں۔”ریسکیو 1122 ملتان ہر قسم کی ایمرجنسی میں متاثرین کی بروقت مدد کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے۔صورتحال سے نپٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

  • Related Posts

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کی طبیعت ناساز ۔ جیل سے ہسپتال منتقل۔ ملتان کے مخدوم قریشی خاندان کے چشم و چراغ جہاندیدہ سیاستدان پر سائفر سمیت 9 مئی سیریز کے مختلف مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    فتح معرکہ حق۔ ملک گیر یوم تشکر۔ پوری قوم سجدہ ریز شہر شہر گلی گلی ریلیاں ۔ قومی پرچموں کی بہار۔ ملی نغموں نےجوش و خروش بڑھا دیا

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *