پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کی طبیعت ناساز ۔ جیل سے ہسپتال منتقل۔ ملتان کے مخدوم قریشی خاندان کے چشم و چراغ جہاندیدہ سیاستدان پر سائفر سمیت 9 مئی سیریز کے مختلف مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

 

مختلف مقدمات میں جیل میں مقید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جیل میں ہنگامی بنیاد پر فراہم کی گئیں طبی امداد کے دوران شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کا شبہ ظاہر کیا گیا جس پر انہیں فوری طور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) لاہور منتقل کردیا گیا۔شاہ محمود قریشی کو ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا، طبیعت بگڑنے پر ابتدائی طور پر جیل کے ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا معائنہ کیا اور ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی کے مختلف ٹیسٹ جارہے ہیں، ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی گئی ہے۔جیل انتظامیہ کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔

امریکہ پر حکومت گرانے کا مبینہ الزام عائد کرتے ہوئے سائفر وزیر اعظم عمران خان نے لہرایا لیکن پھنس وزیر خارجہ شاہ محمود بھی گئے۔

27 مارچ 2022ء کو جب وزیراعظم عمران خان کو اپنی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کا سامنا تھا انہوں نے اسلام آباد میں ایک جلسے کے دوران امریکہ کی طرف سے بھیجا گیا ایک آفیشل مراسلہ جسے سفارتی آداب میں ’سائفر‘ کہا جاتا ہے وہ ہوا میں لہرایا اور مبینہ طور پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ ان کی حکومت گرانے کے درپے ہے ۔ سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی پاداش میں عمران اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمہ درج ہوا اور فروری 2024 ءعام انتخابات سے قبل ان دونوں رہنماؤں کو دس دس سال کی سزا سنادی گئی تھی ۔عمران خان کو سائفر لہرانے اور شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ ہونے کی حیثیت سے ملوث کیا گیا ۔

شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے مختلف مقدمات میں بھی گرفتاری ۔ عدالتوں میں سماعت جاری

شاہ محمو دقریشی کے مختلف مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، انہوں نے 9 مئی کے حوالے سے عائد کی گئی فرد جرم کو بھی چیلنج کر رکھا ہے۔ ملتان کے مخدوم قریشی خاندان کے چشم و چراغ شاہ محمود قریشی جنہیں پاکستان کی سیاست میں جہاندیدہ سیاستدان مانا جاتا ہے۔ مشرف دور حکومت میں ہونیوالے الیکشن 2002ء میں اپوزیشن جماعتوں کے وزارات عظمیٰ کے امیدوار تھے لیکن انہیں حکومتی حمایت یافتہ امیدوار میر ظفر اللّٰہ خان جمالی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ بعد میں سال 2008ء کے انتخابات میں وہ پیپلز پارٹی کے وزیراعظم اور اپنے سٹی فیلو سیاست دان سید یوسف رضا گیلانی حکومت میں وزیر خارجہ رہے ایک امریکی سفارت کار ریمنڈ ڈیوس کی طرف سے دو پاکستانیوں کو سر عام قتل کرنے کے سکینڈل میں مخدوم شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ سے مستفعی ہوئے۔ پیپلز پارٹی سے اپنی سیاسی راہیں جدا کر لیں اور سال 2011ء میں تحریک انصاف کو جوائن کیا 2018 ء میں پی ٹی آئی کو اقتدار ملا تو شاہ محمود قریشی کو دوبارہ وزیر خارجہ کا قلمدان مل گیا اور وہ اس وزارت پر عمران حکومت گرائے جانے تک برقرار رہے ۔ ان کے سیاسی کیریئر میں اہم ترین موڑ ملتان کے ایک نو خیز سیاست دان سلمان نعیم کے ہاتھوں پنجاب اسمبلی کی نشست پر الیکشن ہارنا تھا شاہ محمود نے اپنی اس شکست کا ملبہ پی ٹی آئی کی اندرونی مخالفت کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

  • Related Posts

    ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پنجاب بھر میں ریسکیو سرگرمیوں کا آغاز ۔ 1122 ملتان کی جانب سے دریائے چناب پر عملی مشقوں کا انعقاد۔

    :محمد ندیم قیصر…

    فتح معرکہ حق۔ ملک گیر یوم تشکر۔ پوری قوم سجدہ ریز شہر شہر گلی گلی ریلیاں ۔ قومی پرچموں کی بہار۔ ملی نغموں نےجوش و خروش بڑھا دیا

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *