پہلے ایس بی پی گورنرز گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا رنگارنگ آغاز٬ نامور صنعتکار چوہدری ذوالفقار علی انجم نے افتتاح کیا٬ انٹرنیشنل فٹ بالرز کی شرکت

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ملتان بینکرز کلب کے زیراہتمام پہلے ایس بی پی گورنرز گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا سپورٹس کمپلیکس ملتان کے فٹ بال سٹیڈیم پر رنگا رنگ آغاز ہو گیا٬نامور صنعتکار چوہدری ذوالفقار علی انجم نے چیف منیجر سٹیٹ بینک جاوید اقبال مارتھ اور سپانسرڈ ادارے ایس او ایس کے سی ای او جبران لیاقت کے ہمراہ افتتاحی فیتہ کاٹا اور فٹ بال کو کک کیا٬ ڈی ایف اے صدر میاں محمد جاوید قریشی اور پی ایف ایف کے ایگزیکٹو ممبر و انٹرنیشنل فٹ بالر عابد حسین ٬ رانا باقر علی انٹرنیشنل اور آصف لاہوری کے علاوہ بینکس کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔افتتاحی میچ میں بینک آف پنجاب نے نیشنل بینک کو ایک گول سے ہرا دیا٬ نیشنل بنک کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی میچ کا واحد گول محمد یحی نے کیا مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔ انہیں بین الاقوامی فٹ بالرز کے آٹو گراف والا فٹ بال گفٹ کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں چیف منیجر سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان جاوید اقبال مارتھ، ڈپٹی چیف منیجر عدیل احمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم اشرف، صدر ڈسٹرکٹ فتبال ایسوسی ایشن میاں جاوید قریشی،سابق انٹر نیشل فٹبالرزعابد حسین،رانا باقر علی،ایس او ایس سیکورٹیز کمپنی ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت جبران بنک الحبیب کے ریجنل چیف حسین حیدر قریشی،سینیئر نائب صدر نیشنل بنک آف پاکستان چوہدری ارشد مجید،میزان بنک سے عتیق الرحمن، بنک آف پنجاب سے محمد علی،ابتسام خالدسمیت دیگر سپورٹس لورز، بنکوں کے نمائندگان اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ملتان بینکرز اور سٹیٹ بینک کی مشترکہ کاوش ایس بی پی گورنرز گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 11 ستمبر تک جاری رہے گا اور اس میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جنہیں دو مساوی پولز میں تقسیم کیا گیا ہے٬ پہلے راؤنڈ میں ہر ٹیم کو چار چار لیگ میچز کھیلنے کا موقع ملے گا٬ دونوں پولز کی دو دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی٫ فائنل میچ 11 ستمبر کا کھیلا جائے گا ۔

شیڈول کے مطابق آج 28 ستمبر کو ایچ بی ایل اور میزان بنک کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

  • Related Posts

    پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

    : محمد ندیم…

    یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *